اگر کوئی آدمی یا عورت رمضان کا روزہ نہ رکھے تو کیا وہ تراویح بھی چھوڑ سکتا ہے؟
(۲): مرد عورت کا جھوٹا یا عورت مرد کا جھوٹا پانی پی سکتے ہیں، جبکہ وہ دونوں نامحرم ہوں۔
(۳): زمانہ نبوت میں دو عمر تھے ان میں سے ایک کو چننے کی خاص وجہ ہے، وہ وجہ کیا ہے ؟
:اگر کوئی شخص روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو مگر تراویح پڑھ سکتا ہوں تو تراویح اس کے ذمہ سے ساقط نہیں ہوتی ۔
۲: عام حالت میں پینا بلا شبہ جائز اور درست ہے اور اگر تلذذ مقصود ہو پھر مکروہ ہے۔ جس سے احتراز ضروری ہے۔
۳: مشیت ایزدی ہے۔ اس لئے کہ نبی اکرم ﷺ نے تو یکے بعد دیگرے دونوں کی ہدایت کے لیے دعا فرمائی تھی اور رب کریم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے صاف گو یویت کو پسند فرما کر انہیں ہدایت سے مشرف فرمادیا ۔ والله اعلم بالصواب!
کما في مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: وهي سنة الوقت لا سنة الصوم في الأصح فمن صار أهلا للصلاة في آخر اليوم يسن له التراويح كالحائض إذا طهرت والمسافر والمريض المفطر. (ص: 159)۔
و في الدر المختار: نعم يكره سؤرها للرجل كعكسه للاستلذاذ واستعمال ريق الغير، وهو لا يجوز مجتبى. (1/ 222)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله نعم يكره سؤرها إلخ) أي في الشرب لا في الطهارة بحر. قال الرملي: ويجب تقييده بغير الزوجة والمحارم. اهـ. (1/ 222)۔