احکام رمضان

روزوں کا فدیہ دیتے وقت اس رقم سے مسکینوں کو کھانا کھلاسکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
99657
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

روزوں کا فدیہ دیتے وقت اس رقم سے مسکینوں کو کھانا کھلاسکتے ہیں ؟

میرے والد صاحب کا انتقال ٹی بی کے مرض میں ہو چکا ہے، بیماری کے دوران ان کے رمضان کے روزے قضا ہوئے تھے، اگر ان کی اولاد ان کے قضا روزوں کا فدیہ ادا کرنا چاہیں، تو اس کی کیا صورت ہوگی ؟کیا اس فدیہ کی رقم سے کسی مقروض کا قرض اتارا جا سکتا ہےیا مسکینوں کو کھانا کھلانا ہی فرض ہے؟اس کے علاوہ اس رقم کو کن کن کاموں میں صرف کیا جا سکتا ہے؟ اس رقم کو یکمشت دیا جائے یا استطاعت کے مطابق وقتا فوقتا ادا کر سکتے ہیں؟ فی روزہ اس کا نصاب بھی مقرر کردیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرحوم نے اگر اپنے فوت شدہ روزوں کا فدیہ دینے کی وصیت کی ہو، اور اس کے ترکہ میں اس قدر مال بھی ہو ،تو اس کا ادا کرنا واجب ہے اور اگر اس نے وصیت نہ کی ہو ،تو ورثار پر اس کا فدیہ دینا واجب نہیں، تاہم اگر ورثاء عاقل، بالغ ہوں وہ سب یا ان میں سے کوئی ایک اپنی مرضی سے مرحوم کا فدیہ دینا چاہے ،تو یہ عمل ان کی طرف سے تبرع ہوگا ،جبکہ فی روزہ فدیہ کی مقدار یہ ہے کہ مستحقین زکوٰۃ میں سے ایک مستحق کو صدقہ فطر کی مقدار یعنی پونے دوسیر گندم یا اس کی قیمت کا مالک بنا دیا جائےم مگر اس کا یکمشت دینا لازم نہیں ،بلکہ حسب استطاعت جتنا ممکن ہو دیا جا سکتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عتیق الرحمن احد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99657کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات