کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے حالت صوم میں رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی بیوی سے لاعلمی میں ہمبستری کی ،بعد میں معلوم ہوا کہ اس طرح کرنے سے روزہ فاسد ہوتا ہے۔
اب مسئلہ دریافت یہ ہے کہ مذکورہ حالت میں بندہ زید کا روزہ جو فاسد ہوا ہے اس کی قضاء اور کفارے کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ کفارے میں روزہ رکھنے کے علاوہ کوئی اور صورت یعنی مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہے یا نہیں؟ کیونکہ بندہ اس وقت تعلیم حاصل کر رہا ہے ۔ اور قضاء اور کفاره صرف زیدادا کریگا یا اس کی بیوی بھی قضاء اور کفارہ ادا کریگا ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کا آسان حل فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔
صورت مسئولہ میں زید اور اس کی بیوی دونوں پر رمضان المبارک کا روزہ قصدا توڑنے کی وجہ سے قضا و کفارہ دونوں لازم ہیں، اور کفارہ یہ ہے کہ دو مہینے کے پے در پے روزے رکھے۔ اگر روزے رکھنے کی طاقت نہ ہو تو ان کا کفارہ بصورت نقد یا بصورت غلہ ادا کر سکتا ہے جس کی صورت یہ ہے کہ فی روزہ کے حساب سے ایک صدقہ فطر (جو پونے دوسیر گندم یا اس کی قیمت بنتی ہے) ساٹھ مسکینوں یا ایک ہی مسکین کو ساٹھ روزوں کا فدیہ دیدے۔
ففي الدر المختار: (فإن عجز عن الصوم) لمرض لا يرجى برؤه أو كبر (أطعم) أي ملك (ستين مسكينا) ولو حكما، ولا يجزئ غير المراهق بدائع (كالفطرة) قدرا اھ (3/ 478)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: كالفطرة قدرا) أي نصف صاع من بر، أو صاع من تمر، أو شعير ودقيق كل كأصله اھ (3/ 478) والله اعلم بالصواب