احکام رمضان

اگر بہت سارے روزے توڑے ہوں تو کتنے کفارے لازم ہونگے؟

فتوی نمبر :
99589
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

اگر بہت سارے روزے توڑے ہوں تو کتنے کفارے لازم ہونگے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی روزہ رکھنے سے عاجز ہو گیا یعنی اس کی عمر شیخ فانی کی حدتک پہنچ گئی اور مذکور شیخ نے گزشتہ زندگی میں بھی بہت سے روزے قصداً کھائے ہیں اور ان کی تعداد بھی معلوم نہیں ہے اور بعض روزہ رکھ کر بھی قصداً توڑے ہیں، اور ان کی تعداد بھی معلوم نہیں ہے تو ا س پر کتنے کفارات لازم آئیں گے؟ مثلا بیس (۲۰) یا تیس (۳۰): سال اس نے روزہ رکھا ہی نہیں اور اگر رکھا بھی ہے تو قصدا توڑ دیے ہیں اور ان کی تعداد بھی معلوم نہیں ۔ تو اس صورت میں اس پر بے شمار کفارات لازم آئینگے اب اس کے پاس اتنا مال نہیں کہ ان روزوں کے کفارہ ادا کرے۔
کیا یہ شخص کفارات کی ادائیگی کے لیے حیلہ اسقاط کر سکتا ہے نیز اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسے شخص پر لازم ہے کہ جتنے روزے رکھ کر اس نے توڑے ہیں انہیں ایک غالب اندازہ کے مطابق دو حصوں میں اس طرح تقسیم کرے کہ جتنے روزے جماع کی بناء پر توڑے ہوں ایک تعداد متعین کرے اور ان سب کا الگ الگ کفارہ ادا کرے اور جتنے روزے کھانے پینے کے وغیرہ کی بناء پر توڑے ہوں ان کا بھی ایک اندازہ متعین کر کے ہر رمضان کی طرف سے الگ الگ فقط ایک ایک کفارہ ادا کرے ۔ چنانچہ اس ترتیب سے کفارے بھی کم لازم ہونگے اور ان کی تعیین بھی آسان ہوگئی ہے۔ اور شرعا بھی اس کا یہی حکم ہے اور حیلہ اسقاط کی بھی ضرورت نہیں پڑیگی۔ اور بلا ضرورت اس سے احتراز بھی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في التاتار خانیة: اذا افطر مرارا في رمضان واحد عليه كفارة واحدة اھ (۲/ ۲۷۹)۔
و في الدر المختار: أن الفطر بغير الجماع تداخل وإلا لا اھ (2/ 413)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: وإلا لا) أي وإن كان الفطر المتكرر في يومين بجماع لا تتداخل الكفارة، وإن لم يكفر للأول لعظم الجناية اھ (2/ 413)۔
و في الفقه الإسلامي وأدلته: وإن جامع في يومين من رمضان واحد، ولم يكفر لليوم الأول، فعليه كفارتان؛ لأن كل يوم عبادة اھ (3/ 103)۔ والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد داؤد دوستم خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99589کی تصدیق کریں
0     87
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات