مباحات

بیٹے کا والد کے احترا م اور محبت میں قدم چومنے کا حکم

فتوی نمبر :
99533
| تاریخ :
2026-09-19
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بیٹے کا والد کے احترا م اور محبت میں قدم چومنے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!
میرا سوال یہ ہے کہ میں کافی عرصے بعد کراچی سے اپنے گھر ملتان جاؤں گا۔ میں اپنے والد صاحب سے بہت محبت اور احترام کرتا ہوں۔ میرے دل میں خواہش ہے کہ گھر پہنچ کر محبت اور احترام کے طور پر ان کے پاؤں چھو لوں یا چوم لوں۔میری نیت سجدہ یا عبادت کی بالکل نہیں ہوگی، صرف والد کی عزت اور محبت ہوگی۔کیا اسلام میں والد کے پاؤں اس طرح چھونا یا چومنا جائز ہے؟ براہِ کرم قرآن و حدیث اور فقہی اصول کی روشنی میں ر اہ نمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

علماء و مشائخ، والدین اور دینی شرف رکھنے والے بزرگ حضرات کی دست بوسی و قدم بوسی جائز ہے ، اس شرط پر کہ اس میں غلو نہ ہو، بزرگوں کے لیے تکلیف کا باعث نہ ہو اور دیگر مفاسد سے بھی خالی ہو۔( ماخوذ از تبویب)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99533کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات