میں یہاں قطر میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں اور میرے ساتھ ۴؍ ہندو بھی کام کرتے ہیں، صبح سویرے جب ہم جاتے ہیں کام پر توگاڑی میں مَیں تلاوت کلام پاک لگاتا ہوں یا علماء کرام کی تقاریر، اور وہ لوگ بھی خاموشی سے سنتے ہیں کبھی کبھار ایک لڑکا میوزک سنتا ہے ہیڈفون لگاکر، واپسی پر کبھی کبھار میں بھی ان کے ساتھ میوزک سنتا ہوں، کیا یہ جائز ہے؟
گاڑی میں تلاوتِ کلامِ پاک یا علماء کرام کی تقاریر سننا جائز ہے اگرچہ غیر مسلم بھی ساتھ سُن رہے ہوں، جبکہ کسی مسلمان کیلئے میوزک اور گانے سننا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، لہٰذا سائل کو میوزک اور گانے سننے سے احتراز لازم ہے۔