محترم مفتىان كرام مندرجہ ذىل مسئلہ كے بارے مىں شرعى حكم مطلوب ہے: مرغی کا گوشت مارکیٹ میں مختلف طریقوں سے فروخت کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے ہاں درج ذیل صور تیں رائج ہیں: پہلی صورت: زندہ مرغی کو ذبح کیے بغیر زندہ حالت میں وزن کیا جاتا ہے اور فی کلو کے حساب سے اس کی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ اس کا ریٹ عموما ذبح شدہ مرغی کے گوشت کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ دوسری صورت: مرغی کو ذبح کر کے اس کے پر ، پنجے ، آنتیں وغیرہ نکال دی جاتی ہیں، لیکن گوشت کی مزید صفائی اور چربی وغیرہ نکالنے سے پہلے مرغی کو تولا جاتا ہے۔ مثلاً گاہک ایک کلومرغی کا گوشت طلب کرے تو اس مرحلے پر ایک کلو وزن پورا کر کے مرغی دی جاتی ہے، پھر اس کی صفائی کی جاتی ہے۔ صفائی کے بعد جو گوشت باقی بچتا ہے وہ گاہک کے حوالے کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں گاہک کو پہلے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ صفائی کے نتیجے میں کچھ وزن کم ہو گا۔ تیسری صورت: مرغی کو ذبح کرنے کے بعد اس کے پر، پنجے ، آنتیں وغیرہ نکال کر گوشت کی صفائی اور بوٹیاں بنانے کا کام کیا جاتا ہے، اور گوشت کو صاف کرتے ہوئے ترازو میں ڈالا جاتا رہتا ہے۔ لیکن اس طریقے میں دکاندار پہلے ہی یہ اصول مقرر کر لیتا ہے کہ ہر ایک کلو گوشت میں سے 100 گرام صفائی کی مد میں کم کیا جائے گا۔ مثلاً اگر گاہک ایک کلو گوشت خرید نا چاہے تو دکاندار 900 گرام صاف کیا ہوا گوشت تول کر دیتا ہے اور 100 گرام کو پہلے سے مقرر شدہ " صفائی " کی مقدار قرار دیتا ہے۔ یہ 100 گرام اس بات سے قطع نظر کم کیا جاتا ہے کہ حقیقت میں صفائی کے دوران 100 گرام چربی یا زائد گوشت وغیرہ نکلا ہے یا نہیں۔ یعنی اگر کسی مرغی میں صفائی کے بعد صرف 50 یا 70 گرام چربی وغیرہ نکلی ہو تب بھی دکاندار پورے 100 گرام کی کٹوتی کرتا ہے، اور اگر 100 گرام سے زیادہ نکلے تو بھی عموما اسی مقررہ حساب پر معاملہ کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ فروخت کے متعلق درج ذیل امور بھی مشاہدے میں آئے ہیں: ا. چونکہ صفائی کے لیے پہلے ہی 100 گرام مقرر کر دیا جاتا ہے، اس لیے بعض اوقات دکاندار گوشت کی مکمل اور اچھی طرح صفائی نہیں کرتا، کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ 100 گرام تو پہلے ہی کم کیے جاچکے ہیں۔ 2. گاہک جب یہ مطالبہ کرتا ہے کہ گوشت کو اچھی طرح صاف کیا جائے اور زائد چربی وغیرہ نکالی جائے تو بعض اوقات اس پر دکاندار اور گاہک کے در میان اختلاف اور جھگڑے کی صورت پیدا ہو جاتی ہے کہ 100 گرام صفائی کے نام پر پہلے ہی کم کیے جاچکے ہیں، مزید صفائی کیوں کی جائے؟ 3. تجربے اور مشاہدے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر ایک کلومر غی کا وزن صفائی سے پہلے پورا کیا جائے، پھر اس کی مکمل اچھی طرح صفائی کی جائے، تو صفائی کے بعد باقی رہنے والا صاف گوشت بعض اوقات 900 گرام سے زیادہ بھی ہوتا ہے۔ یعنی یہ ضروری نہیں کہ ہر مرغی میں صفائی کے دوران ٹھیک 100 گرام ہی وزن کم ہو۔ لہذا مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں درج ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں: 1- اگر گاہک ایک کلو صاف مرغی کا گوشت خرید نا چاہتا ہے، تو کیا دکاندار کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ پہلے سے فی کلو 100 گرام صفائی کی مقررہ کٹوتی سے کر کے گاہک کو صرف 900 گرام صاف گوشت دے ، خواہ حقیقت میں صفائی کے دوران 100 گرام چربی وغیرہ نکلی ہو یا نہ نکلی ہو ؟ 2۔ اگر حقیقت میں صفائی کے دوران 100 گرام سے کم چربی وغیرہ نکلی ہو، مثلاً صرف 60 یا 70 گرام، تو کی باتیں 30 یا 40 گرام کی کٹوتی کر ناشر عا جائز ہے؟ 3۔ اگر حقیقت میں 100 گرام سے زیادہ صفائی کا سامان نکل آئے تو کیاد کاندار کے لیے پھر بھی صرف 100 گرام ہی کم کرنا اور باقی زائد چربی کے بدلے گوشت شامل کر کے گاہک کو دینا درست ہو گا، یا گاہک کو اس کی مطلوبہ صفائی مکمل کر کے دینی ضروری ہوگی؟ 4۔ اگر دکاندار فی کلو 100 گرام پہلے سے مقرر کر کے کم کرتا ہے، لیکن اس وجہ سے گوشت کی صفائی مکمل طور پر نہیں کرتا، تو کیا ایسا طریقہ معاملہ شرعاً درست ہے ؟ 5- کیا شر عی اعتبار سے صحیح طریقہ یہ ہو گا کہ پہلے مرغی کی مکمل صفائی کی جائے، چربی اور دیگر غیر مطلوب اجزاء نکالے جائیں، پھر حقیقی صاف گوشت کو تولا جائے اور جتنا وزن ہو اسی کے مطابق قیمت وصول کی جائے؟ 6- اگر دکاندار اور گاہک باہمی رضامندی سے یہ طے کر لیں کہ " ایک کلو گوشت کی قیمت اتنی ہو گی، جس میں صفائی وغیرہ کے اخراجات یا وزن کی متوقع کمی شامل ہے " تو کیا یہ صورت جائز ہو سکتی ہے ؟ اگر جائز ہے تو اس کی شرعی حدود کیا ہوں گی؟ 7- مذکورہ تمام صورتوں میں بیع کی صحت، مقدار مبیع، جہالت ثمن یا مبیع ، اکل مال بالباطل ، تدلیس اور باہمی نزاع کے امکان کے اعتبار سے جو شرعی اصول لاگو ہوتے ہیں، ان کی بھی وضاحت فرمادیں۔ 8۔ بالخصوص موجودہ مرغی کے گوشت کی مارکیٹ میں رائج اس طریقہ کار کے بارے میں واضح فرمادیں کہ فی کلو 100 گرام صفائی کی مقررہ کٹو تی کر کے صرف 900 گرام صاف گوشت دینا شرعا جائز ہے یا نا جائز ؟ اور اگر یہ طریقہ نا جائز ہے تو اس کے بجائے عملی طور پر کون سا طریقہ اختیار کیا جائے تا کہ دکاندار اور گاہک دونوں کے حقوق محفوظ رہیں اور باہمی نزاع بھی نہ ہو۔
واضح ہو کہ ہمارے عرف میں مرغی کے گوشت کی خریدوفروخت دو طرح سے ہوتی ہیں :
1۔ زندہ مرغی تول کر اس کی قیمتِ خرید لگائی جاتی ہے جس میں فی کلو ریٹ صاف گوشت کےمقابلہ میں کم ہوتا ہے ، کیونکہ ا س کے بال و پر اور آلائش وغیرہ نکالنے کےبعد اس میں گوشت کی مقدار کافی کم ہوجاتی ہے۔
2۔ مرغی کا گوشت تول کر وزن کے حساب سے اس کی قیمت لگائی جاتی ہے ، اور اس قیمت کے بعد اگر خریدار کو اس کی صفائی مطلوب ہو ، تو اس خرید کردہ گوشت کی صفائی کرکے خریدار کو بقیہ صاف گوشت حوالے کردیا جاتا ہے۔
پہلی صورت میں چونکہ مرغی اور دیگر جانور عددیات متفاوتہ( یعنی ایسی چیز جس کی ہر ایک اکائی وزن اور دیگر صفات میں دوسرے سے جد ا ہو ) میں سے ہے ، اور فقہاء کرام رحمہم اللہ نے زندہ جانور کی وزن کے ذریعے خریدوفروخت کو اس بنا ء پر ممنوع قرار دیا ہے کہ: زندہ جانور کو وزن کرتے وقت سانس کھینچنے یا نقل و حرکت کی وجہ سے اس کے وزن میں کمی زیادتی کا احتمال رہتا ہے، جو نزاع کا سبب بن سکتا ہے، مگر فی زماننا چونکہ اس طرح کی خریدوفروخت روا ج پاگئی ہے ، اور اب لوگ باہمی رضامندی سے یہ خریدوفروخت کا معاملہ کرتے ہیں اور وزن کی معمولی کمی و بیشی ان کے درمیان نزاع کا سبب نہیں بنتی ، بلکہ اس کی طرف توجہ ہی نہیں کی جاتی اس لیے اس صورت کواختیار کرتے ہوئے مرغی فروش سے مرغی خریدنا جائز و درست ہوگا۔
عرف میں رائج دوسرے طریقہ کار کے مطابق جب مرغی کا گوشت وز ن کرکے فروخت کیا جاتا ہے ، تو اس سے آلائشیں وغیرہ نکالنے کے بعد اسے زائد چربی وغیرہ کے ساتھ وزن کیا جاتا ہے، اور اسی کی قیمت خریدار کو بتلائی جاتی ہے ، خریدار اسے اس قیمت پر لینے پر راضی بھی ہوتا ہے ، جس کے بعد اگر خریدار کو صفائی مطلوب نہ ہو اور وہ اسی طرح گوشت لے کر گھر جاکر خود سے صفائی کا عمل کرنا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہوتا ہے ، لیکن اگر وہ دکاندار کو صفائی کا کہہ دے ،تو دکاندار خریدار کے خرید کردہ گوشت کی صفائی اس کی منشا کے مطابق کرتا ہے ، جس میں وزن کا کم ہونا یقینی امر ہے ، لیکن یہ صفائی چونکہ خریدار کی رضامندی اور اس کی منشا سے کی جاتی ہے ، اس لیے اس طرح معاملہ کرنا بھی درست ہے شرعا اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، البتہ اس دوسری صورت میں صفائی کے عمل کے دوران مرغی فرو ش کا خرید کردہ گوشت میں سے زائد از صفائی کچھ گوشت کم کر کے اپنے لیے رکھنا ، یا دوران صفائی بہر حال متعین سو گرام ہی نکالنا جبکہ صفائی میں اس قدر کمی کی ضرورت نہ پیش آئی ہو،یا صفائی کیے بغیر فقط سو گرام کے وزن کے بقدر گوشت کم کرکے اسے حوالے کردینا یہ تمام صورتیں خیانت کے زمرے میں آنے کی وجہ سے جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔
جبکہ سوال میں ذکر کردہ تیسری صورت میں ، خریدار اور مرغی فروش کا باہم ایک کلو صاف گوشت کے خریدو فروخت پر اتفاق کرتے ہوئے مرغی فروش کا یہ شرط بھی لگانا کہ صاف گوشت دیتے وقت وہ صفائی کی مد میں سو گرام گوشت اپنے پاس رکھ کر بقیہ نوسو گرام گوشت خریدار کے حوالے کرے گا، چاہے صفائی کی مد میں کتنی ہی زائد چربی وغیرہ نکلے ، مقتضاء عقد کے خلاف ہے اور اس میں نفع مرغی فروش کا ہے ، اس لیے خریدوفروخت کا یہ معاملہ شرعادرست نہیں ، بلکہ سوال میں ذکر کردہ مفاسد اور باعث نزاع ہونے کی وجہ سے فاسد ہے، اس لیے ایسامعاملہ کرنے سے احتراز لازم ہے ، اس لیے یہ طریقہ کار اختیار کرنے کے بجائے پہلے دونوں صورتوں میں سے کسی بھی صورت پر عمل کرنا زیادہ بہتر ہے ، تاکہ معاملہ بلاشبہ درست ہوسکے ، تاہم اگر کہی مارکیٹ میں تیسری صورت کا رواج ہو، اور لوگ اس کے مطابق لین دین کر رہے ہوں ، تو اس صورت کو شریعت کے موافق بنا نے کے لیے ، یہ طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے کہ ، گوشت کی صفائی سے پہلے ایک کلو گوشت پرمعاملہ کرنے کے بجائے ، اسی قیمت پر صاف کیا ہوا نو سو گرام متعین گوشت خرید لیا جائے ، یا گوشت کی مقدار کم کرنے کی جگہ عام گوشت کے مقابلے میں صاف کیے ہوئے ایک کلو گوشت کی قیمت پر مناسب اضافہ کرکے معاملہ مکمل کرلیا جائے، تاکہ یہ خریدوفروخت شرعا بھی جائز اور درست ہوسکے۔
کما فی تفسیر النسفی: وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ {وَيْلٌ} مبتدأ خبره {لّلْمُطَفّفِينَ} للذين يبخسون حقوق الناس في الكيل والوزن (الی قولہ) ويحتمل أن المطففين كانوا لا يأخذون ما يكال ويوزن إلا بالمكاييل لتمكنهم بالاكتيال من الاستيفاء والسرقة لأنهم يدعون ويحتالون في الملء وإذا أعطوا كالوا أو وزنوا لتمكنهم من الجنس في النوعين {يُخْسِرُونَ} ينقصون يقال خسر الميزان واخسره اھ(سورۃ المطففین ج:3 ص:613 ناشر: دار الكلم الطيب، بيروت)
وفی الھدایۃ: ولهما أنه باع الموزون بما ليس بموزون، لأن الحيوان لا يوزن عادة ولا يمكن معرفة ثقله بالوزن لأنه يخفف نفسه مرة بصلابته ويثقل أخرى اھ (باب الربو ج:3 ص:64 ناشر: دار احياء التراث العربي)
وفی فتح القدیر: (لأنه لا يوزن عادة) فليس فيه أحد المقدرين الشرعيين الوزن أو الكيل، لأن الحيوان لا يعرف قدر ثقله بالوزن لأنه يثقل نفسه ويخففها فلا يدرى حاله، بخلاف الدهن والسمسم اھ (باب الربو ج:7 ص:26 ناشر: الحلبی)
وفی النھر الفائق: قال في (الفتح): وينبغي أن يستثنى منه الدجاج والأول لأنه يوزن في عادة ديار أهل مصر بعظمه انتهى، وهذه العادة لم تعرف إلا بمصر وإنما كانت في زمنه اھ (النهر الفائق شرح كنز الدقائق ج:3 ص:478 ناشر:دار الكتب العلمية)
وفی التعلیقات علی الھدایۃ للمفتی ابو لبابۃ: اما اذا بیع بالنقود فلامانع من جوازہ (الی قولہ) واما مایلزم من الجھالۃ بتخفیف نفسہ فیسیرۃ وقد تراضی علیھا الطرفان فلیست بمانعۃ قال السعدی فی حواشی العنایۃ: وینبغی ان یستثنی منہ لحم الدجاجۃ فانہ یوزن فی اکثر البلادالخ، وھذا لان تخفیف الدجاجۃ نفسھا لاتؤثر فی تخفیف وزنھا الا شیءا قلیلا لایعتد بہ اھ(باب الربو ج:3 ص:122 ناشر: مکتبۃ البشری)
وفی الفتاوی الھندیۃ: جهالة المبيع أو الثمن مانعه جواز البيع إذا كان يتعذر معها التسليم وإن كان لا يتعذر لم يفسد العقد كجهالة كيل الصبرة بأن باع صبرة معينة ولم يعرف قدر كيلها وكجهالة عدد الثياب المعينة بأن باع أثوابا معينة ولم يعرف عددها كذا في المحيط اھ (الفصل الثامن في جهالة المبيع أو الثمن ج:3 ص:122 ناشر:المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر )
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: ولو أمر المشتري البائع أن يعمل في المبيع عملا فإن كان عملا لا ينقصه كالقصارة، والغسل بأجر، أو بغير أجر لا يصير قابضا (الی قولہ) وإن كان عملا ينقصه يصير قابضا؛ لأن تنقيصه إتلاف جزء منه، وقد حصل بأمره فكان مضافا إليه كأنه فعله بنفسه اھ (فصل في حكم المبيع والقبض ج:5 ص:247 ناشر: دار الكتب العلمية)
وفی الفتاوی الھندیۃ: ولو أمر المشتري البائع أن يعمل في المبيع عملا لا ينقصه كالقصارة والغسل بأجر أو بغير أجر لا يصير قابضا وتجب الأجرة على المشتري إن كان بأجر وإن كان عملا ينقصه يصير قابضا كذا في البدائع اھ( الفصل الثانی فی تسلیم المبیع ج"3 ص"20 ناشر: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وفیھا ایضا:ومنها في البدلين وهو قيام المالية حتى لا ينعقد متى عدمت المالية هكذا في محيط السرخسي ومنها في المبيع وهو أن يكون موجودا فلا ينعقد بيع المعدوم (الی قولہ)وأن يكون مالا متقوما شرعا مقدور التسليم في الحال أو في تالي الحال كذا في فتح القدير اھ(كتاب البيوع ج:3 ص:2 ناشر:المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر )
وفی العنایۃ شرح الھدایۃ: قال (ومن اشترى زيتا على أن يزنه بظرفه إلخ) اشترى زيتا على أن يزنه ويطرح عنه مكان كل ظرف خمسين رطلا فهو فاسد، فإنه شرط ما لا يقتضيه العقد، فإن مقتضاه أن يطرح عنه دون الظرف ما يوجد وعسى يكون وزنه أقل من ذلك أو أكثر فشرط مقدار معين مخالف لمقتضاه، وإن اشترى على أن يزن ويطرح عنه بوزن الظرف جاز لكونه موافقا لمقتضاه اھ (باب البیع الفاسد ج:6 ص:438 ناشر: دار الفكر، بيروت)
وفی البنایۃ شرح الھدایۃ: (لأن الشرط الأول لا يقتضيه العقد) ش: فإن مقتضاه أن يطرح عنه وزن الظرف ما يوجد، وعسى أن يكون وزنه أقل من ذلك أو أكثر، يشترط مقدار معين مخالف لمقتضاه، وأيضا ففيه نفع لأحد المتعاقدين من قبل أن وزن الظرف لو كان أقل من خمسين يجب تكميله فيخرج عن البيع بعض الزيت ولا يدرك ما مقداره، وإن كان وزن الظرف أكثر وجب ضم نفس الظرف إلى الزيت ولا يدري كم يكون اھ (باب البیع الفاسد ج:8 ص:177 ناشر: دار الكتب العلمية - بيروت، لبنان)
وفی الفتاوی الھندیۃ: وإن كان المبيع كيليا وسمى جملة كيله يتعلق العقد بما سمى منه كما إذا قال بعت منك هذه الصبرة على أنها مائة قفيز كل قفيز بدرهم أو على أنها مائة قفيز بمائة درهم وسمى لكل قفيز ثمنا أو لم يسم فإن وجد كما سمى فبها ونعمت ويكون للمشتري ولا خيار له وإن وجدها أكثر من مائة قفيز فالزيادة لا تدخل في البيع وتكون الزيادة للبائع ولا يكون للمشتري إلا مقدار ما سمى منها بمائة درهم ولا خيار له أيضا اھ(الفصل الثامن فی جھالۃ المبیع و الثمن ج:3 ص:124 ناشر: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)