نجاسات اور پاکی

آٹو واشنگ مشین میں کپڑے دھونے کا حکم

فتوی نمبر :
98558
| تاریخ :
2026-08-18
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

آٹو واشنگ مشین میں کپڑے دھونے کا حکم

کیا آٹو واشنگ مشین میں کپڑے دھونا جائز ہے کیا کپڑے پاک ہو جاتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جدید آٹومیٹک واشنگ مشینوں میں عموماً یہ سہولت موجود ہوتی ہے کہ کپڑوں کی دھلائی کے لیے جتنے واش سائیکل مقرر کیے جائیں، مشین اسی کے مطابق ہر مرتبہ نیا پانی لے کر کپڑوں کو دھوتی اور پھر نچوڑ دیتی ہے۔ لہذا اگر کسی آٹو میٹک مشین میں ناپاک کپڑے اس طرح دھو لئے جائیں کہ کم از کم تین مرتبہ اس کا پانی تبدیل کرکے نیا پانی ڈال دیا جائے اور ہر مرتبہ دھونے کے بعد اس سے ناپاک پانی نچوڑ دیا جائے یا مشین خود اس سے یہ ناپاک پانی نچوڑنے کی حد تک نکال دے تو ایسی صورت میں ناپاک کپڑے بھی پاک ہوجائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ: وإزالتها إن كانت مرئية بإزالة عينها وأثرها إن كانت شيئا يزول أثره ولا يعتبر فيه العدد كذا في المحيط۔۔۔وإن كانت غير مرئية يغسلها ثلاث مرات كذا في المحيط ويشترط العصر في كل مرة فيما ينعصر (ج1،ص،42 الفصل الأول في تطهير الأنجاس ط:دار الفكر)
وفیہ ایضاً: ثوب نجس غسل في ثلاث جفان أو في واحدة ثلاثا وعصر في كل مرة طهر لجريان العادة بالغسل هكذا فلو لم يطهر لضاق على الناس (ج1،ص،42 الفصل الأول في تطهير الأنجاس ط:دار الفكر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98558کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات