نان و نفقہ

بالغ بیٹیوں کے نفقہ والد کے ذمہ لازم ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
98415
| تاریخ :
2026-08-13
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

بالغ بیٹیوں کے نفقہ والد کے ذمہ لازم ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے ،اور اب میں دوسری شادی کرنا چاہ رہا ہوں ،جب بیٹیوں کو پتہ چلا کہ میں دوسری شادی کررہا ہوں تو انہوں نے بولا کہ ہمارا خرچہ کون اٹھائے گا ،جبکہ ایک سال سے کوئی مسئلہ نہیں ہو ا،اور میری کل چھ بیٹیاں ہیں جن میں سے دو شادی شدہ ہیں ،باقی غیر شادی شدہ ہیں جن میں سے ایک اسٹریلیا میں تعلیم حاصل کررہی ہے وہ تو خرچہ نہیں مانگ رہی ہے ،لیکن اس کے علاوہ بقیہ جو ہیں وہ خرچ کا مطالبہ کررہی ہیں ،اور وہ میرے پاس آنے کو بھی بھی تیار نہیں ،اپنی ماں کے پاس رہ رہی ہیں ، اور حالانکہ وہ جاب بھی کررہی ہیں اس کے باوجود بھی وہ خرچ مانگ رہی ہیں ، ان کا مقصد یہ ہے کہ شادی نہ کروں اور میرا سارا مال وجائیداد ان کا ہی ہو ،اب آیا کہ میں ان کو خرچ دینے کا پابند ہوں یا نہیں اور سب بالغ بھی ہیں ، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کی جو بیٹیاں شادی شدہ ہیں، ان کا نان ونفقہ چونکہ ان کے شوہروں کے ذمہ لازم ہےاسی طرح جو غیر شادی شدہ بیٹیاں صاحب استطاعت اور ان کے پاس اس قدر وسائل موجود ہوں جس سے وہ اپنے اخراجات پورے کرسکتی ہوں تو ان سب کا اپنے والد (سائل) سے اخراجات کا مطالبہ کرنا بھی شرعاً درست نہیں، البتہ سائل کی جو بیٹیاں غیر شادی شدہ ہیں اور ان کے پاس ان کے اخراجات کے لئے وسائل کا انتظام بھی موجود نہیں ان کا نان ونفقہ ان کے نکاح ہونے تک بقدر استطاعت سائل کے ذمہ لازم ہیں ۔ اگرچہ وہ بالغ ہوں اور اپنی والدہ کے پاس رہ رہی ہوں،تاہم ان اخراجات کی وجہ سے ان کا اپنے والد (سائل ) کی دوسری شادی میں رکاوٹ بننا یا ان پر غیر ضروری اخراجات کا بوجھ ڈالنا شرعاً جائز نہیں اور نہ ہی سائل ان کے غیر شرعی مطالبات پورا کرنے کا پابند ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية : ونفقة الإناث واجبة مطلقا على الآباء ما لم يتزوجن إذا لم يكن لهن مال كذا في الخلاصة.ولا يجب على الأب نفقة الذكور الكبار إلا أن الولد يكون عاجزا عن الكسب لزمانة، أو مرض (ج1،ص:565 الفصل الرابع في نفقة الأولاد ط: دارالفکر )
وفی الشامیۃ : قوله كأنثى مطلقا) أي ولو لم يكن بها زمانة تمنعها عن الكسب فمجرد الأنوثة عجز إلا إذا كان لها زوج فنفقتها عليه ما دامت زوجة وهل إذا نشزت عن طاعته تجب لها النفقة على أبيها محل تردد فتأمل، وتقدم أنه ليس للأب أن يؤجرها في عمل أو خدمة، وأنه لو كان لها كسب لا تجب عليه." (ج3،ص:614 مطلب الصغير و المكتسب نفقة كسبه لا على ابيه ط: سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98415کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والد کے گھر میں الگ رہائش کے باوجود بیوی کا علیحدہ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نان نفقہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوہ کا سسرال ک تعاون نا کرنے کی وجہ سے اپنے بچہ کو ان سے ملاقات کرنے سے روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نوکری کرنے اور والدین کی زیارت سے منع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات