نان و نفقہ

سابقہ نفقہ کا مطالبہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
100373
| تاریخ :
2026-10-13
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

سابقہ نفقہ کا مطالبہ کرنے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عرض ہے کہ میرے سابق داماد نے 11 مئی 2026ء کو ہماری بیٹی کو یہ کہہ کر اس کے میکے چھوڑا کہ "اس کی طبیعت خراب ہے، امی نے کہا ہے جب ٹھیک ہو جائے گی تو لے جاؤں گا"۔ تاہم، واپس لے جانے کے بجائے 19 ستمبر 2026ء کو اس نے طلاق نامہ بھیج دیا۔ طلاق کے بعد عدت کے ایام کا خرچہ اپنے حساب سے اس نے ادا کر دیا ہے۔ درج ذیل امور کے حوالے سے شرعی رہنمائی درکار ہے:11 مئی سے لے کر طلاق سے ایک دن پہلے (18 ستمبر 2026ء) تک کل 131 دن (تقریباً 4 ماہ) بنتے ہیں۔ اس عرصے کے دوران میری بیٹی اپنے میکے میں ہی رہی اور شوہر نے اس کا کوئی نفقہ (خرچہ) ادا نہیں کیا۔چونکہ علیحدگی شوہر کی طرف سے طلاق کی صورت میں واقع ہوئی ہے، اس لیے شوہر اور اس کے گھر والے شادی کے وقت دیے گئے زیورات، اور دیگر تحائف وغیرہ بھی واپس نہیں دے رہے-شرعی رہنمائی درکار ہے :1 - کیا طلاق سے پہلے کے ان 131 دنوں کا نفقہ شوہر کے ذمے شرعی فرض ہے؟2 - کیا شرعاً اس کی ادائیگی شوہر پر لازمی اور فرض ہے؟3 - ان تحائف اور زیورات کے متعلق شرعی حکم کیا ہے، جو شادی کے وقت دیے گئے تھے اور اب شوہر یا سسرال والے واپس نہیں دے رہے؟برائے مہربانی قرآن و سنت اور فقہِ اسلامی کی روشنی میں فتویٰ صادر فرما کر ممنون فرمائیں تاکہ شرعی حکم واضح ہو سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(2-1) صورتِ مسئولہ میں اگر بوقتِ نکاح باہمی رضامندی سے نفقہ کی کوئی خاص مقدار طے کرلی گئی تھی اور سائل کے داماد نے واقعۃً اپنی مرضی سے اس کی بیٹی کو میکے چھوڑ گیا ہو، تب تو سائل کی بیٹی گزشتہ ایام کے طے شدہ خرچے کا مطالبہ کرسکتی ہے، ورنہ نہیں۔(3)شادی کے موقع پر سائل کی بیٹی کو اس کے میکے کی طرف سے دیے جانے والے تحائف، زیورات یا حق مہر اس کی ملکیت ہیں۔ ان پر اس کے شوہر یا سسرال والوں کا قبضہ جما کر واپس نہ کرنا جائز نہیں، بلکہ ان پر لازم ہے کہ وہ تمام تحائف اور زیورات سائل کی بیٹی کو واپس کردیں۔ بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ سسرال والوں کی طرف سے دیے جانے والے زیورات اگر باقاعدہ ہبہ و گفٹ کی صورت میں دیے گئے ہوں، تو وہ زیورات سائل کی بیٹی کی ملکیت ہونے کی وجہ سے انہیں واپس کرنا لازم ہے۔ لیکن اگر وہ زیورات صرف استعمال کے لیے دیے گئے تھے، جیسا کہ بعض برادریوں میں اس کا رواج بھی ہے، تو ایسی صورت میں شوہر پر ان کا واپس کرنا لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال تعالی:وعلى المولود له رزقهن وكسوتهن بالمعروف[سورة البقرة: 233]
وقال تعالی:أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ(سورة النساء: 29)
وفی مشكاة المصابيح: وعن ابن عمر وابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يحل للرجل أن يعطي عطية ثم يرجع فيها إلا الوالد فيما يعطي ولده ومثل الذي يعطي العطية ثم يرجع فيها كمثل الكلب أكل حتى إذا شبع قاء ثم عاد في قيئه . رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وصححه الترمذي. (ج2،ص910،رقم 3021 ۔ط:لمكتب الإسلامي – بيروت)
وفی الدر المختار شرح تنوير الأبصار:(والنفقة لا تصير دينا إلا بالقضاء أو الرضا) أي اصطلاحهما على قدر معين أصنافا أودراهم، فقبل ذلك لا يلزمه شئ، وبعده ترجع بما انفقت ولو من مال نفسها بلا أمر قاض..( باب النفقة ،ص261۔ط:دار الکتب العلمیہ)
وفی ردالمحتار: أن نفقة الزوجة لا تصير دينا على الزوج إلا بالقضاء أو الرضا، فإذا مضت مدة قبل القضاء أو الرضا سقطت عنه والمراد بالمدة شهر فأكثر، وكذا نفقة الولد الصغير الفقير، وأما نفقة سائر الأقارب فإنها تسقط بالمضي، ولو بعد القضاء أو الرضا إلا إذا كانت مستدانة بأمر قاض، فلا تسقط بالمضي هذا حاصل ما قدمه الشارح في النفقات..(كتاب القضاء,فصل في الحبس-ج5،ص390۔ط:دار الفکر)
وفی بدائع الصنائع :أن نفقة المرأة تصير دينا بالقضاء أو بالرضا.(كتاب النفقة،فصل في نفقة الرقيق -ج4،ص38ط: دار الكتب العلمية)
في الفتاوى الهندية: في الفتاوى الغياثية الرجوع في الهبة مكروه في الأحوال كلها ويصح كذا في التتارخانية اھ(کتاب الہبۃ،الباب الخامس في الرجوع في الهبة،ج4،ص385،ط:دار الفكر بيروت)
وفي حاشية ابن عابدين: والمعتمد البناء على العرف كما علمت اھ (بَابُ الْمَهْرِ،ج3،ص157۔ط:دارالفکر )
وفی تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق: وحكمها ثبوت الملك للموهوب له من غير أن يكون لازما» كتاب الهبة، ج 5، ص 91،ط: المطبعة الكبرى الأميرية
وفی البناية شرح الهداية: وكذلك ما وهب أحد الزوجين للآخر؛ لأن المقصود فيها الصلة كما في القرابة--- وقال أيضا: وإنما ينظر إلى هذا المقصود وقت العقد حتى لو تزوجها بعدما وهب لها فله الرجوع فيها، ولو أبانها بعدما وهب فلا رجوع( كتاب الهبة، ج 10، ص 190، دار الكتب العلمية، بيروت)
وفي الدر المختار: (صح الرجوع فيها بعد القبض) أما قبله فلم تتم الهبة (مع انتفاع مانعه) الآتي (وإن كره) الرجوع (تحريما) (بَابُ الرُّجُوعِ فِي الْهِبَةِ،5/ 698)۔
وفی البحر الرائق :ولو بعث هو وبعث أبوها له أيضا، ثم قال هو من المهر فللأب أن يرجع في هبته إن كان من مال نفسه وكان قائما وإن كان هالكا لا يرجع وإن كان من مال البنت بإذنها فليس لها الرجوع؛ لأنه هبة منها وهي لا ترجع فيما وهبت لزوجها اهـ..( باب المہر-ج3،ص198-ط:دار الكتاب الإسلامي)
وفی الهداية "والعارية أمانة إن هلكت من غير تعد لم يضمن.(كتاب العارية،ج3،ص218۔ط: دار احياء التراث العربي، بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا مجنو علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100373کی تصدیق کریں
0     42
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والد کے گھر میں الگ رہائش کے باوجود بیوی کا علیحدہ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • گھر کے مشترکہ اخراجات جس میں بینک ملازم بھائی کا بھی حصہ ہوتا ہے، سے جیب خرچی لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نان نفقہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • سابقہ نفقہ کا مطالبہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات