مباحات

انسانی جسم پر سبزی کی شکل لگاکر کارٹون بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
98176
| تاریخ :
2026-08-04
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

انسانی جسم پر سبزی کی شکل لگاکر کارٹون بنانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! سوال یہ ہیں کہ کیا انسانی جسم پر سبزی کی شکل لگا کر کارٹون بنانا جائز ہیں؟ اور ان ویڈیو زکو یوٹیوب پر لگا کر پیسے کمانا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں انسانی جسم کی ہیئت کو سبزی وغیرہ لگا کر کارٹون کی شکل میں اس طرح پیش کرنا جس میں انسانی وقار و حرمت پامال ہو، تضحیک، تمسخر یا نامناسب مشابہت پائی جائے، شرعاً جائز نہیں۔ اسی طرح ایسے مواد کو باقاعدہ کاروباری نقطۂ نظر سے ویڈیوز کی صورت میں یوٹیوب وغیرہ پر نشر کرکے اس کے ذریعے پیسے کمانا بھی جائز نہیں؛ لہٰذا اس سے بہرصورت احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98176کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات