احکام نماز

جوڑوں کی درد کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
9804
| تاریخ :
2010-09-24
عبادات / نماز / احکام نماز

جوڑوں کی درد کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم

میرے والد مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں، مسئلہ ان کے ساتھ یہ ہے کہ وہ جوڑوں کی پریشانی کی وجہ سے صحیح طرح جلسے یا تشہدکے لیے بیٹھ نہیں سکتے، البتہ قیام بالکل درست کرتے ہیں، کیا وہ نماز ادا کرنے کے لیے کرسی استعمال کر سکتے ہیں؟ نیز کیا وہ پوری نماز کرسی پر بیٹھ کر ادا کریں یا جس رکن میں ان کو تکلیف ہو صرف وہ کرسی پر ادا کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس صورت میں قیام ، رکوع اور سجدہ اپنی اصلی ہیئت پر کرنا لازم ہیں، البتہ تشہد کے لیے وہ کرسی وغیرہ پر بیٹھ جایا کریں تو اس طرح ان کی نماز ادا ہو جائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار:(وإن تعذر القعود) ولو حكما (أومأ مستلقيا) على ظهره (ورجلاه نحو القبلة) اھ (2/ 99)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله وإن تعذر القعود) أي قعوده بنفسه أو مستندا إلى شيء كما مر. اھ (2/ 99)
وفی الفتاوى الهندية: وإذا لم يقدر على القعود مستويا وقدر متكئا أو مستندا إلى حائط أو إنسان يجب أن يصلي متكئا أو مستندا،كذا في الذخيرة اھ (1/ 136)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9804کی تصدیق کریں
0     490
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات