احکام رمضان

اگرعید سرکاری اعلان سے قبل کی جائے تو اعتکاف اعادہ لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
97584
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

اگرعید سرکاری اعلان سے قبل کی جائے تو اعتکاف اعادہ لازم ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ جیسا آپ سب کو معلوم ہے کہ اس مرتبہ سرحد میں عید کا اختلاف ہو گیا، مسئلہ ہمارے گاؤں کا ہے کہ انہوں نے روزہ حکومت کے ساتھ رکھا اور عید میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا۔
تو ہمارے گاؤں والوں نے حکومت کے ساتھ روزہ رکھا اور اسی حکومت کی تاریخ میں اعتکاف پر بھی بیٹھ گئے لیکن عید ہم لوگوں نے اٹھائیس (۲۸) رمضان پر کیا۔ تو ہمارے اعتکاف کے کل آٹھ دن ہو گئے اور ہمارے علاقے کے علماء کہتے ہیں کہ ہم نے حکومت کے ساتھ روزہ رکھنا تھا اور حکومت والوں نے ایک روزہ تھوڑا تھا ،اس وجہ سے اٹھائیس روزے بن گئے۔
تو مسئلہ ہمارے اعتکاف کا ہے، کہ آیا یہ اعتکاف نفلی ہو گیا ۔ یا اس کا اعادہ واجب ہے کیونکہ اگر حکومت کا روزہ صحیح دن پے ہیں تو نفلی نہ ہو گیا۔ بلکہ اعادہ واجب ہوگا۔ کیونکہ ہم لوگوں نے اٹھائیس دن پر اُٹھے۔ اگر ہماری بات درست ہے تو یہ اعتکاف نفل ہے، کیونکہ ہمیں ۲۱ دن رمضان پر بیٹھے ہیں، تو ہمارا اعتکاف نفلی ہو گیا، لہٰذا آپ صاحبان سے درخواست کی جاتی ہے کہ حدیث اور قرآن مجید کی روشنی میں ہماری راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب حکومت کی طرف سے اعلان اصل وقت کے مطابق تھا اور اسی کے موافق روزہ رکھ کر اعتکاف بھی کیا گیا تو اس سے یہ اعتکاف مسنون ہی ہوا ہے اور اب پورے دس ایام کی قضاء بھی لازم نہیں، بلکہ صرف ایک دن کی قضاء روزہ رکھ کر مسجد میں بنیت اعتکاف بیٹھنے سے ادا ہو جائےگی۔ اور متعلقہ احباب پر بھی فقط یہی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشية ابن عابدين (رد المحتار): أما على قول غيره فيقضي اليوم الذي أفسده لاستقلال كل يوم بنفسه اھ (2/ 445) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فہیم الدین اسلام عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97584کی تصدیق کریں
0     50
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات