مباحات

بچہ کے بیمار ہونے کی جہ سے اس کا نام تبدیل کرنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
96706
| تاریخ :
2026-06-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بچہ کے بیمار ہونے کی جہ سے اس کا نام تبدیل کرنا کیساہے؟

حضرت! میرے بیٹے کا نام محمد حنظلہ ہے، جس کی عمر 11 ماہ ہے۔ میرے صاحبزادے اکثر بیمار رہتے ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ انہیں کسی قسم کی الرجی ہے، اسی وجہ سے وہ ہر تھوڑے دن بعد بیمار ہو جاتے ہیں۔ لیکن میرے کچھ گھر والے کہتے ہیں کہ شاید اس کا نام اس پر بھاری پڑ رہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ اس کا نام تبدیل کر دو۔ اس بارے میں آپ کی رہنمائی درکار ہے کہ کیا واقعی یہ نام بھاری ہے یا نہیں؟
دوسرا یہ کہ بچہ ماشاءاللہ خوبصورت ہے، اس لیے شاید اسے بار بار نظر بھی لگ جاتی ہے۔ اب وہ بہت زیادہ غصہ بھی کرنے لگا ہے اور کھانے پینے میں بھی کافی تنگ کرتا ہے۔ جب بیمار ہوتا ہے تو دوا بھی نہیں پیتا، بس روتا رہتا ہے۔ جزاک اللہ! اس بارے میں میری رہنمائی فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’محمد حنظلہ‘‘ اچھا بامعنی اورجلیل القدرصحابی رسول ﷺکامبارک نام ہے، اس کا بھاری ہونا یا بچے کی بیماریوں کا اس نام کی وجہ سے ہونا محض توہم اور بے بنیاد خیال ہے، لہٰذا اس بنیادپربچے کانام تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،چنانچہ بچے کی بار بار بیماری کو نام سے منسوب کرنے کے بجائے ڈاکٹر کے مشورے سے الرجی اور اس کے اسباب کا مناسب علاج کروائیں ۔جبکہ نظرِ بد سے حفاظت کے لیے بچے پر سورۂ فاتحہ، آیت الکرسی اور معوذتین (سورۂ فلق و ناس) پڑھ کر دم کیا کریں، نیز یہ دعا پڑھیں:أعيذك بكلمات الله التامة، من كل شيطان وهامة، ومن كل عين لامة (الرقية الشرعيةص12)ان اذکارمسنونہ کے اہتمام سے بچے کوضرورافاقہ ہوگا۔ان شاءاللہ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96706کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات