مباحات

عورت کا بچہ کی پیدائش سے پہلے یا بعدمیں اپنا دودھ فریز کروانا

فتوی نمبر :
96696
| تاریخ :
2026-06-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

عورت کا بچہ کی پیدائش سے پہلے یا بعدمیں اپنا دودھ فریز کروانا

کچھ عرصہ پہلے سندھ میں Human Milk Bank کے قیام کی بات چلی تھی جس پر ملک بھر کے دارالافتاء سے اس کے ناجائز ہونے پر فتاویٰ دیئے گئے۔
میرا سوال ہے کہ کیا ایک خاتون وضع حمل سے پہلے آنے والا دودھ جسے کولسٹروم کہتے ہیں اسے پمپ کے ذریعہ نکال کر اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیئے فریز کرسکتی ہے ؟ اسی طرح وضع حمل کے بعد دودھ زیادہ ہو تو اسے بھی اپنے بچے کے لیئے فریز کرسکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

وضعِ حمل (بچے کی پیدائش) سے قبل کسی عورت کی چھاتیوں میں آنے والا دودھ (کولسٹروم) اگر طبی طور پر مضر نہ ہو تو اسے خود پمپ وغیرہ کسی آلے کے ذریعے نکال کر اپنے ہونے والے بچے کے لیے محفوظ کرکے فریز کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح وضعِ حمل کے بعد بچے کی ضرورت سے زائد دودھ بھی خود نکال کر اپنے بچے کے لیے محفوظ کرکے فریز کرنا شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: باب الرضاع: (هو) لغة بفتح وكسر: مص الثدي. وشرعا: (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما، وهو الأصح) ... (رد المحتار، كتاب الرضاع، ج 3، ص 209، ط: دار الفكر، بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96696کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات