ہم قطر میں مقیم ہیں۔ نارمل ظہر نماز قطر وقت کے مطابق 11:50 پر ہیں ۔ اور اذان 11:35 پر ہوتی ہے۔ اور جمعہ نماز کے لیے پہلی اذان 11:10 پر اور دوسری 11:35 پر دی جاتی ہے۔ اب مسئلہ جمعہ کی سنتوں کے بارے میں پوچھنا ہےکہ پہلی اذان اور دوسری اذان کے درمیان ہم سنتِ مؤکدہ چار رکعت کب پڑھ سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ عند الاحناف جمعہ کی چار رکعت سنتِ قبلیہ کا حکم بھی عام دنوں میں ظہر کی نماز سے قبل کی چار سنتوں کا ہے۔ جس طرح ظہر کی نماز سے قبل کی چار رکعت سنتیں، ظہر کا وقت داخل ہونے کے بعد ادا کرنا ضروری ہے ایسے ہی جمعہ کی نماز سے قبل کی چار رکعتیں بھی زوال کے بعد پڑھنے سے درست ادا شمار ہوں گی۔ لہذا سائل پر لازم ہے کہ جمعہ کی چار رکعت سنتِ قبلیہ کی ادائیگی کا اہتمام زوال کے بعد ہی کرے۔ اور اگر جمعہ سے قبل اور ظہر کی نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد چار رکعت سنت پڑھنے کا موقع نہ ملتا ہو تو جمعہ کے بعد والی سنتوں کے ساتھ ان کے پڑھنے کا اہتمام کرے۔
کما فی الدر المختار:(بخلاف سنة الظهر) وكذا الجمعة الخ و فی الشامیۃ تحت (قوله وكذا الجمعة) أي حكم الأربع قبل الجمعة كالأربع قبل الظهر كما لا يخفى بحر الخ (باب ادراک الفریضۃ ج:2 ص:58 ط: سعید باکستان)۔