مباحات

پلکوں کی بالوں کا ٹرانسپلانٹ کروانا

فتوی نمبر :
96117
| تاریخ :
2026-06-06
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

پلکوں کی بالوں کا ٹرانسپلانٹ کروانا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
نوٹ: اصل مسئلہ ایک ہی ہے ۔مسئلہ سمجھنے کے لئے اس کے متعلق مزید سوال کئے گئے ہیں ۔ جس طرح hair transplant ہوتا ہے ایسی طرح عورتیں آنکھوں کے پلکوں (eye lashes ) کا بھی transplant کرتی ہیں ۔ ڈاکٹرز حضرات کے پاس تیار پلکیں موجود ہوتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ پلکیں کونسے بھالوں سے بنے ہوتے ہیں ۔ جس کو laser کے زریعے لگایا جاتا ہے ۔ سوال 1 : آیا یہ ready made پلکوں کو transplant کرانا جائز ہے یا نہیں ؟سوال 2: اگر پہلا طریقہ ناجائز ہے ۔تو ایسے بھی ہوتا ہے کہ عورت کے سر کے اپنے بھالوں سے پلکے بنائے جاتے ہیں اور پھر اس کو transplant کیا جاتا ہے ۔ تو کیا یہ دوسرا طریقہ جائز ہے کہ نہیں ؟سوال 3 : اگر اوپر والے دونوں طریقے جائز نہیں تو کیا جائز طریقہ موجود ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خنزیر یا انسانی بالوں کو آنکھوں کے پلکوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال کرناجائز نہیں ، بلکہ ناجائز و حرام ہے ، البتہ اگر کسی خاتون کے پلکیں جھڑ گئی ہوں اور ازالہ عیب کے لیے وہ ایسی مصنوعی پلکیں لگواسکتی ہے ، جو کسی انسان یا خنزیر کے بالوں کی بنی ہوئی نہ ہوں ، اسی طرح اپنے جسم کے بالوں سے پلکیں بنو ا کر اس کی پیوندکاری (Transplant) کرنے کی بھی گنجائش ہے ۔لیکن اگر یہ مصنوعی پلکیں جسم میں باقاعدہ پیوست نہ کیے جائیں ، بلکہ وہ آسانی سے اتر سکتی ہوں ،اور وہ جلد تک پانی پہنچنے سے مانع ہوں ، تو انھیں وضو اور غسل میں اتارنا لازم ہوگا، بصورت دیگر جسم میں ان پلکوں کے پیوست ہونے کی صورت میں ان کے ساتھ وضو اور غسل کرنا شرعا درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ووصل الشعر بشعر الآدمي حرام سواء كان شعرها أو شعر غيرها لقوله صلى الله عليه وسلم «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة والواشرة والمستوشرة والنامصة والمتنمصة» النامصة التي تنتف الشعر من الوجه والمتنمصة التي يفعل بها ذلك اھ
وفی رد المحتار: تحت (قوله سواء كان شعرها أو شعر غيرها) لما فيه من التزوير كما يظهر مما يأتي وفي شعر غيرها انتفاع بجزء الآدمي أيضا: لكن في التتارخانية، وإذا وصلت المرأة شعر غيرها بشعرها فهو مكروه، وإنما الرخصة في غير شعر بني آدم تتخذه المرأة لتزيد في قرونها، وهو مروي عن أبي يوسف، وفي الخانية ولا بأس للمرأة أن تجعل في قرونها وذوائبها شيئا من الوبر(قوله لعن الله الواصلة» إلخ) الواصلة: التي تصل الشعر بشعر الغير والتي يوصل شعرها بشعر آخر زورا والمستوصلة: التي يوصل لها ذلك بطلبها اھ (کتاب الحظر و الاباحۃ ج:6 ص:372 ناشر: الحلبی)
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: ويكره للمرأة أن تصل شعر غيرها من بني آدم بشعرها لقوله عليه الصلاة والسلام «لعن الله الواصلة والمستوصلة» ولأن الآدمي بجميع أجزائه مكرم والانتفاع بالجزء المنفصل منه إهانة له ولهذا كره بيعه ولا بأس بذلك من شعر البهيمة وصوفها لأنها انتفاع بطريق التزين بما يحتمل ذلك ولهذا احتمل الاستعمال في سائر وجوه الانتفاع فكذا في التزين اھ (کتاب الاستحسان ج:5 ص:125 ناشر: مطبعة الجمالية بمصر)
وفی الدر المختار: (و) لا يمنع (ما على ظفر صباغ و) لا (طعام بين أسنانه) أو في سنه المجوف به يفتى. وقيل إن صلبا منع، وهو الأصح اھ
وفی رد المحتار:تحت (قوله: به يفتى) صرح به في الخلاصة وقال: لأن الماء شيء لطيف يصل تحته غالبا اهـ ويرد عليه ما قدمناه آنفا ومفاده عدم الجواز إذا علم أنه لم يصل الماء تحته، قال في الحلية وهو أثبت اھ( فرض الغسل ج:1 ص:154 ناشر: الحلبی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96117کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات