مباحات

کیا یوگا اور میڈئیشن کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
96103
| تاریخ :
2026-06-06
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کیا یوگا اور میڈئیشن کرنا جائز ہے؟

کیا یوگا اور میڈیٹیشن (Meditation) کرنا اسلام میں جائز ہے؟ حنفی مسلک کی روشنی میں اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ یوگا (Yoga) اور میڈیٹیشن (Meditation) کا حکم ان کی صورت اور طریقۂ کار پر موقوف ہے۔ اگر یوگا محض جسمانی ورزش اور میڈیٹیشن محض ذہنی یکسوئی و سکون کے لیے کیا جائے، اور ان میں کسی غیر مذہب کی عبادت، مذہبی شعار، منتر یا شرکیہ و کفریہ عقیدہ و عمل شامل نہ ہو تو شرعی حدود کی رعایت کے ساتھ ان کی گنجائش ہے، ورنہ جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملہ فتح الملہم: وعلى هذا الأصل فالألعاب التي يقصد بها رياضة الأبدان أو الأذهان جائزة في نفسها مالم يشتمل على معصية أخرى، وما لم يؤد الانهماك فيها إلى الإخلال بواجب الإنسان في دينه و دنياه. (قبیل کتاب الرؤیا، ج:4، ص:435، ط: مکتبۃ دارالعلوم کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96103کی تصدیق کریں
1     100
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات