کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بکر کے گھر کے باہر گیلری میں ایک بڑا پودا لگا ہوا ہے جس سے نہ تو پھل دستیاب ہے اور نہ ہی ایسا سایہ جس سے مسافر کو راحت ملے۔ اس درخت سے پتے خشک ہوکر اس قدر گرتے ہیں کہ ہر وقت آس پاس کے پڑوسی کے دروازے پر کچرا پڑا رہتا ہے نیز شاخیں بڑی ہو کر پڑوس کے گھر میں بھی کچرا کرتی ہیں ، بجلی کے میٹر و تار وغیرہ کو بھی متاثر کرتی ہیں اور پڑوس کے گھر کے لئے ہوا کو بھی روکنے کا باعث ہے۔
اس تمام صورتحال میں بکر کے پڑوسی شدید پریشان ہیں۔ بظاہر اس درخت کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا اور مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔مہربانی کرکے یہ بتا دیں کہ اس طرح درخت لگا کر پڑوسیوں کو اذیت دینا اسلام میں کہاں تک جائز ہے ؟ اور اس طرح اذیت دے کر پڑوسی کے حقوق کو پامال کرنا کیسا ہے؟
واضح ہو کہ قرآن وحدیث میں پڑوسی کے ساتھ حسن ِمعاشرت و سلوک کی اتنی تاکیدیں آئی ہے کہ کلام اللہ میں اللہ جل شانہ نےوالدین کے حقوق کے بعد پڑوسی کے حق کا ذکر فرمایا ہے اور رسول کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ حضرت جبریل امینؑ ہمیشہ مجھے پڑوسی کی رعایت وامداد کی تاکید کرتے رہے، یہاں تک کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ پڑوسی کو بھی رشتہ داروں کی طرح وراثت میں شریک کردیا جائیگا،(بخاری ومسلم) اور پڑوسی کی حقوق کی پامالی کرنے والے کے بارے اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے (اللہ کی قسم مؤمن نہیں ہوسکتا اللہ کی قسم مؤمن نہیں ہوسکتا ا للہ کی قسم مؤمن نہیں ہوسکتا )پوچھا گیا اےاللہ کے رسول کون تو آپ ﷺ نے فرمایاوہ شخص جس کے پڑوسی اس کی تکالیف سے محفوظ نہ ہو،(بخاری)لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کا بیان اگر واقعۃ درست ہو تو بکر کو چاہیئے کہ خود کے لگائے ہوئے درختوں کو مناسب وقت کے بعد تراشا کرے تاکہ اس کی وجہ سے پڑوسیوں کو اذیت نہ ہو۔
کمافی القرآن:وَٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَلَا تُشۡرِكُواْ بِهِۦ شَيۡـٔٗاۖ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنٗا وَبِذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَٰمَىٰ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡجَارِ ذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡجَارِ ٱلۡجُنُبِ وَٱلصَّاحِبِ بِٱلۡجَنۢبِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُكُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ مُخۡتَالٗا فَخُورًا(سورۃ النساء،آیۃ نمبر 36 ،پارہ نمبر 5)
وفی احکام القرآن تحت قولہ تعالیٰ وَٱلۡجَارِ ذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡجَارِ ٱلۡجُنُبِ: قلت: وعلى هذا فالوصاة بالجار مأمور بها مندوب إليها مسلما كان أو كافرا، وهو الصحيح. والإحسان قد يكون بمعنى المواساة، وقد يكون بمعنى حسن العشرة وكف الأذى والمحاماة دونه. روى البخاري عن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (ما زال جبريل يوصيني بالجار حتى ظننت أنه سيورثه). وروي عن أبي شريح أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (والله لا يؤمن والله لا يؤمن والله لا يؤمن) قيل: يا رسول الله ومن؟ قال: (الذي لا يأمن جاره بوائقه) وهذا عام في كل جار. وقد أكد عليه السلام ترك إذ ايته بقسمه ثلاث مرات، وأنه لا يؤمن الإيمان الكامل من آذى جاره. فينبغي للمؤمن أن يحذر أذى جاره، وينتهي عما نهى الله ورسوله عنه، ويرغب فيما رضياه حضا العباد عليه.(ج:4،ص:131،مط:دار الاحیاءالتراث العربی)
وفی صحیح البخاری: عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "ما زال يوصيني جبريل بالجار، حتى ظننت أنه سيورثه(باب الوصاة بالجار،ج:8،ص:29،رقم الحدیث: ٦٠١٩،مط: دار التأصيل)
وفیہ ایضاً: عن أبي شريح، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "والله لا يؤمن، والله لا يؤمن، والله لا يؤمن"، قيل: ومن يا رسول الله؟ قال: "الذي لا يأمن جاره بوايقه(باب إثم من لا يأمن جاره بوايقه،ج:8،ص:30 ،رقم الحدیث: ٦٠21،مط: دار التأصيل)
وفیہ ایضاً: عن أبي شريح العدوي، قال: سمعت أذناي، وأبصرت عيناي، حين تكلم النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم جاره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته ". قال: وما جائزته يا رسول الله؟ قال: "يوم وليلة، والضيافة ثلاثة أيام، فما كان وراء ذلك فهو صدقة عليه، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا، أو ليصمت (باب من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يؤذ جاره،ج:8،ص:31،رقم الحدیث: ٦٠23،مط: دار التأصيل)