مباحات

آے آر وائے میں سونا بک کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
95856
| تاریخ :
2026-05-30
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

آے آر وائے میں سونا بک کرنے کا حکم

کیا ary book gold لینا جائز ھے؟
اس میں موجود ہ دن کے ریٹ پر سونا بک کر لیا جاتا ہے پیسے سودے کے وقت ادا کئے جاتے ہیں لیکن سونا ایک سال کے لئے بک ہو جا تا ہے سال بعد ہم سونا لے سکتے ہیں یا چاہے تو اس دن کے ریٹ کے مطابق رقم بھی لے سکتے ہیں۔ سال بہر سونا ary کے پاس محفوظ رہتا ہے۔سال سے پہلےہم سونا نہیں لے سکتے لیکن سال بعد کسی وقت بھی لے سکتے ہیں اور مزید وقت بھی رکھ سکتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

Ary book gold کے بارے میں ہمیں پوری معلومات نہیں ، تاہم اس کی جو صورت سوال میں ذکر کی گئی ہے کہ موجوده دن کے ریٹ کے حساب سے سونا بک یعنی (خریدا جاتا) ہے ، اور اس کی قیمت بھی ادا کی جاتی ہے ، تاہم سونا ایک سال کے لیے Ary کے پاس محفوظ ہوتا ہے ، سال ختم ہونے سے پہلے ہم یہ سونا نہیں لے سکتے ، سال کے اختتام پر سونا لیا جاسکتا ہے اوراگر چاهے تو اس دن کےریٹ کے حساب سے رقم بھی لی جاسکتی ہے ، مذكوره معامله كا حکم یہ ہے کہ اس ميں چونكه مبيع كي حوالگي ايك مدت تک روکنا مشروط ہے ، اور یہ شرطِ فاسد ہے ، اس لیے مذکورہ معاملہ شرعاً جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

الجوهرة النيرة على مختصر القدوري: قوله: (ومن باع عينا على أن لا يسلمها إلى شهر، أو إلى رأس الشهر فالبيع فاسد) ؛ لأنه لا فائدة للبائع في تأجيل المبيع، وفيه شرط نفي التسليم المستحق بالعقد. [كتاب البيوع، باب البيع الفاسد (1/ 203) ط: المطبعة الخيرية]
النهر الفائق شرح كنز الدقائق: لا) يصح (البيع) بثمن مؤجل (إلى النيروز) أما تأجيل المبيع فمفسد ولو إلى أجل معلوم. [كتاب البيوع، باب البيع الفاسد(3/ 437) ط: دار الكتب العلمية]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ سنزر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95856کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات