نجاسات اور پاکی

احتلام ہونے کی صورت میں بستر پر کوئی نشان نہ ہو تو بستر پاک شمار ہوگا

فتوی نمبر :
95761
| تاریخ :
2026-05-27
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

احتلام ہونے کی صورت میں بستر پر کوئی نشان نہ ہو تو بستر پاک شمار ہوگا

مفتی صاحب سوتے وقت احتلام ہو جائے اور صبح اٹھ کر شلوار پر منی کے نشان نظر آئے مگر بستر چادر پر کوئی نشان نظر نہ آئے اب چادر اور بستر پاک ھے یا نہیں ان کو دھویا جائے یا نہیں مفتی صاحب مجھے اب معلوم ہوا ہے کہ احتلام کے وقت بستر بھی چیک کرتے ہیں کہ اس پر منی تو نہیں لگی مفتی صاحب پہلے میں صرف شلوار قمیض چیک کرتا تھا اور اب جو میں بستر اور چادر پہلے چیک نہیں کرتا تھا اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ احتلام کی صورت میں منی کی نجاست اگرفقط بدن پر لگی ہوتو بدن سے وہ نجاست زائل کرنے کے بعد غسل سے بدن پاک شمار ہوگا، جبکہ بستر پر اگر منی کی نجاست کی کوئی علامت ظاہر نہ ہوتو اس کا دھوناضروری نہیں، البتہ یہ نجاست اگر بستر پر بھی لگ جائے،لیکن ہوا وغیرہ کے ذریعہ خشک ہوجائے،جس بنا پراس بستر پر لیٹے شخص کے جسم پر اس ناپاکی کا اثر ظاہرنہ ہو، تو اس شخص کا بدن ناپاک نہ ہوگا، لیکن اس نجاست کا اثرجسم پر ظاہرہوجانے کی صورت میں بدن کے اس جگہ کو دوبارہ دھونا لازم ہوگا، مگر غسل سے قبل بہرحال اس بستر کو اسی وقت دھونا ضروری نہیں،بلکہ سہولت کو ملحوظ رکھ کر جس وقت مناسب موقع ہو،اس بستر کو بھی دھولینے کااہتمام چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الهندية: إذا نام الرجل على فراش فأصابه مني ويبس فعرق الرجل وابتل الفراش من عرقه إن لم يظهر أثر البلل في بدنه لا يتنجس وإن كان العرق كثيرا حتى ابتل الفراش ثم أصاب بلل الفراش جسده فظهر أثره في جسده يتنجس بدنه كذا في فتاوى قاضي خان.(الفصل الثاني في الأعيان النجسة، ج١، ص:٤٥، ط: دارالفكر بيروت)
وفیه أيضا: وإن استيقظ الرجل ووجد على فراشه أو فخذه بللا وهو يتذكر احتلاما إن تيقن أنه مني أو تيقن أنه مذي أو شك أنه مني أو مذي فعليه الغسل وإن تيقن (الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل، ج:١، ص:١٤، ط: دار الفكر بيروت)
وفي الفتاوى التاتارخانية:اذااستيقظ الرجل ووجد على فراشه أو فخذه بللا وهو يتذكر احتلاما ان تيقن أنه مني أو تيقن أنه مذي أو شك أنه مني أو مذي فعليه وليس في هذا ايجاب الغسل بالمذي بل فيه ايجاب الغسل باالمني ،لأن سبب خروج قد وجد وهو الاحتلام فالظاهر خروجه. الخ(كتاب الطهارة، فصل في أسباب الغسل، ج:١، ص:٢٨٤، ط:مكتبه رشيديه)
وفي البحرالرا ئق: (و) تطهر (أرض) بخلاف نحو بساط (بيبسها) أي جفافها ولو بريح (وذهاب أثرها كلون) وريح (ل) أجل (صلاة) عليها (لا لتيمم) بها، لان المشروط لها الطهارة وله الطهورية.(باب الأنجاس، ج:١، ص: ٤٦، ط: دار الكتب العلميةبيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عامر رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95761کی تصدیق کریں
0     95
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات