السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
مفتی صاحب! ایک انتہائی اہم اور پریشان کن خاندانی مسئلے میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔ مہربانی فرما کر قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں
میرے شوہر کے انتقال کے بعد ہم کچھ عرصہ اپنے دیور (بچی کے چچا کے ساتھ ہی رہتے تھے، لیکن بعد میں ہم لاہور اپنی بہن کے پاس منتقل ہو گئے۔ پہلے ہمارے تعلقات ان سے بالکل ٹھیک تھے اور ہم ملتے جلتے تھے۔
پچھلے سال ہمیں اپنا ذاتی گھر بنانے کے لیے کچھ پیسوں کی سخت ضرورت پڑی۔ ہم نے اپنے دیور سے کچھ رقم بطورِ قرض مانگی، لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا (حالانکہ ماضی میں جب انہیں ضرورت تھی تو ہم نے انہیں قرض دیا تھا)۔ اس کے علاوہ میرے مرحوم شوہر کی کچھ جائیداد تھی، جس میں بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے شرعی طور پر ۵۰ فیصد حصہ ان (چچا/دیور) کو جاتا تھا، انہوں نے وہ اپنا پورا حصہ بھی لے لیا۔ قرض سے انکار اور اپنا حصہ لینے کے بعد انہوں نے ہم سے بالکل رابطہ منقطع کر دیا۔
موجودہ صورتحال اور مسئلہ:
اب جب انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ اللہ کے فضل سے ہمارا اپنا گھر بن گیا ہے اور ہم وہاں شفٹ ہو گئے ہیں، تو انہوں نے اچانک دوبارہ رابطے شروع کر دیے ہیں۔ اب وہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی بہانے ہم ان کے گھر جائیں یا وہ ہمارے ہاں آئیں۔ ہم ان کی نیت اور رویے سے بخوبی واقف ہیں کہ ان کے دل میں لالچ ہے اور وہ محض ہماری جائیداد کی وجہ سے اپنے بیٹے کا رشتہ میری بیٹی (جس کی عمر ۲۳ سال ہے) کے لیے کرنا چاہتے ہیں۔اب وہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی بہانے ہمارے ہاں آئیں یا ہم ان کی طرف جائیں۔ انہوں نے ابھی تک زبان سے کھل کر رشتے کی کوئی بات نہیں کی ہے، لیکن مجھے ان کی نیت کا اچھی طرح اندازہ ہے کہ وہ محض ہماری جائیداد کی وجہ سے اپنے بیٹے کا رشتہ میری بیٹی (جس کی عمر ۲۳ سال ہے) سے کروانا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ اب چکر لگا رہے ہی۔
میں پچھلے کئی مہینوں سے ان سے بچنے کے لیے مختلف بہانے بنا رہی ہوں تاکہ وہ رشتہ کی بات نہ چلا سکیں، لیکن وہ بار بار رابطے کی کوششوں سے باز نہیں آ رہے۔
شرعی سوالات:
۱۔ کیا جائیداد کے لالچ، بیٹی کے مستقبل کو بچانے اور اس ذہنی اذیت سے محفوظ رہنے کے لیے، میں اپنی بیٹی کا رشتہ ہونے تک ان سے عارضی طور پر دوری یا قطع تعلقی (رابطہ نہ رکھنا) اختیار کر سکتی ہوں؟
۲۔ اگر ہم ان کے دباؤ اور لالچ سے بچنے کے لیے ان سے دوری رکھیں، تو کیا ہم "قطع رحمی" (رشتہ داری توڑنے) کے گناہگار ہوں گے؟ اور کیا اس وجہ سے خدانخواستہ اللہ تعالیٰ میری بیٹی کے نصیب یا شادی میں کوئی رکاوٹ پیدا فرمائے گا؟
براہِ
سائلہ کے دیور اگر براہ راست سائلہ کے ساتھ رابطہ کر رہا ہو ہو تو نامحرم ہونے کی وجہ سے سائلہ کا بغیر ضرورت کے ویسے بھی اپنے دیور کے سامنے آنا یا ان سے بغیر ضرورت بات چیت وغیرہ کرنا شرعاً ناجائز ہے جس سے اجتناب لازم ہے ۔تاہم اگر سائلہ کا دیور خواتین کے واسطے سے سائلہ سے رابطہ کررہا ہو تو ایسی صورت میں حکم شرعی یہ ہے کہ کسی مسلمان سے متعلق بغیر کسی پختہ ثبوت کے بدگمانی رکھنا کہ وہ سائلہ کی جائیداد پر نظر رکھے ہوئے ہے یا سائلہ کی جائیداد کی وجہ سے اپنے بیٹے سے سائلہ کی بیٹی کے بیاہ کے خواہشمند ہے شرعاً جائز نہیں بلکہ اس سے اجتناب لازم ہے۔ اور سائلہ کو چاہیے کہ حتی الامکان صلہ رحمی کا خیال رکھتے ہوئے باہم رشتہ بہتر رکھنے کی کوشش کرے،جبکہ سائلہ کی بیٹی کی عمرچونکہ نکاح کی عمر کو پہنچ چکی ہے اور اگر سائلہ کے دیور کے بیٹے میں کوئی عیب نہ ہو اور سائلہ کی بیٹی کو بھی پسند ہو تو یہ رشتہ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
کما فی صحیح البخاری: عن ابن شهاب: أن محمد بن جبير بن مطعم قال: إن جبير بن مطعم أخبره:أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: (لا يدخل الجنة قاطع).(ج: 5،ص: 2231،رقم الحدیث: 5638،مط: دار ابن کثیر)
و فی شرح سنن ابن ماجه: عن أبي بکرة قال: قال رسول الله ﷺ ما من ذنب أحریٰ أن یعجل الله لصاحبه العقوبة في الدنیا مع ما یدخرله في الآخرة من البغي وقطیعة الرحم،(ج: 26،ص: 12،مط: دار المنھاج)
و في الدر المختار: (ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا (إلی قوله) (وما حل نظره) مما مر من ذكر أو أنثى (حل لمسه) إذا أمن الشهوة على نفسه وعليها ( الى قوله ) (إلا من أجنبية) فلا يحل مس وجهها وكفها وإن أمن الشهوة ( الى قوله ) ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا،اھ (كتاب الحظر والإباحة،فصل في النظر والمس،ج: 6،ص: 367،مط: دارالفکر )
و فی تبیین الحقائق: بأن الهجران قد يجوز ويجب إذا كان لله بأن كان يتكلم بما هو معصية أو يخشى فتنة أو فساد عرضه بكلامه فلا نسلم أن الشارع منع الهجران مطلقا،اھ(باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام،ج: 3،ص: 126،مط: دارالکتاب الاسلامی)