مباحات

جی پی فنڈ بطور قرض نکلوانے اور اضافی رقم کے ساتھ واپس جمع کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
95631
| تاریخ :
2026-05-23
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

جی پی فنڈ بطور قرض نکلوانے اور اضافی رقم کے ساتھ واپس جمع کروانے کا حکم

ہمارے ادارے کی پالیسی یہ ہے کہ ہم جی-پی فنڈ کی ٹوٹل رقم کا 80٪ جب چاہیں ضرورت پڑنے پر ریٹائرمنٹ سے پہلے نکلوا سکتے ہیں۔ جو کی آپ کو 1،2،3 یا 4 سال کی اقساط میں واپس کرنا ہوتا ہے، لیکن جو رقم آپ نکلوائیں گے اس پر کچھ اضافی رقم بھی جمع کرانا ہوگی جو کے ملازم کے اپنے ہی جی-پی فنڈ میں جمع ہوگی
کیا یہ جی-پی فنڈ نکلوانا اور اضافی رقم کے ساتھ واپس کرنا جائز ہے؟
رہنمائی فرما دیں جزاکم اللّٰہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر جی پی فنڈ کی کل جمع شدہ رقم کا 80٪ دورانِ ملازمت ضرورت کے وقت نکالنے کی اجازت ہو، اور نکلوائی گئی رقم کو ایک، دو، تین یا چار سال کی اقساط میں واپس کرنا ہو، نیز اصل رقم کے علاوہ جو اضافی رقم جمع کرانا لازم ہو وہ بھی ملازم کے اپنے ہی جی پی فنڈ میں جمع ہوتی ہو ، تو مذکورہ طریقے کے مطابق جی پی فنڈ سے رقم نکلوانا اور اضافی رقم کے ساتھ واپس کرنا جائز ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: الربا هو لغة: مطلق الزيادة وشرعا (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئة والبيوع الفاسدة فكلها من الربا فيجب رد عين الربا لو قائما لا رد ضمانه لأنه يملك بالقبض قنية وبحر (خال عن عوض) خرج مسألة صرف الجنس بخلاف جنسه (بمعيار شرعي) وهو الكيل والوزن فليس الذرع والعد بربا(مشروط) ذلك الفضل (لأحد المتعاقدين) أي بائع أو مشتر فلو شرط لغيرهما فليس بربا بل بيعا فاسدا (في المعاوضة) الخ (باب الربا ج 5 ص 170 مط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95631کی تصدیق کریں
0     79
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات