موبائل واٹس ایپ میسیجز میں قرآنی آیات کا زیادہ تعداد میں میسیجز آنا ، اور پھر موبائل کے میموری بڑھ جانے کے خدشے کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا کیسا ھے قرآن وسنت کی روشنی میں مطلع فرمائیں جزاکم اللہ خیرا
اگر موبائل میں واٹس ایپ پر قرآنی آیات کے کثیر تعداد میں پیغامات موصول ہوں اور انہیں پڑھنے یا ان سے نصیحت حاصل کرنے کے بعد موبائل کی میموری بڑھ جانے کی وجہ سے ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے تو ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔
کما فی الفتاوى الهندية: ولو محا لوحًا كتب فيه القرآن واستعمله في أمر الدنيا يجوز. (5/322، الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف وما كتب فيه شيء من القرآن، ط: رشيدية)