السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتی صاحب دامت برکاتہم،میرا سوال طہارت، نجاست اور دیہاتی علاقوں میں گوبر کے استعمال کے متعلق ہے۔ گزارش ہے کہ قرآن و سنت اور فقہِ اسلامی کی روشنی میں تفصیلی رہنمائی فرما دیں۔دیہات اور بعض پسماندہ علاقوں میں آج بھی گھروں میں گیس لائن موجود نہیں ہوتی۔ لوگ زیادہ تر سلنڈر استعمال کرتے ہیں جو ہر گھر کی استطاعت میں نہیں ہوتے، جبکہ لکڑیاں بھی ہر وقت یا ہر جگہ آسانی سے دستیاب نہیں ہوتیں۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ گائے یا بھینس کے گوبر سے تھپیاں/اوپلے بنا کر بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں اور انہی پر کھانا پکاتے ہیں۔ بعض علاقوں میں گھروں کی دیواروں یا مٹی کے فرش وغیرہ میں بھی گوبر ملایا جاتا ہے۔میرے ذہن میں اس حوالے سے چند اشکالات ہیں کیونکہ احادیث میں گوبر سے استنجا کرنے سے منع فرمایا گیا ہے، اور بعض روایات میں اسے جنات کی خوراک بھی بتایا گیا ہے۔ اسی وجہ سے میں طہارت اور نجاست کے اعتبار سے اس مسئلے کی وضاحت چاہتا ہوں۔براہِ کرم درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرما دیں:
1۔ کیا گائے یا بھینس کے گوبر کو بطور ایندھن جلانا شرعاً جائز ہے؟2۔ اگر گوبر جلانے سے کھانا پکایا جائے تو کیا وہ کھانا پاک شمار ہوگا؟3۔ اگر گوبر کسی جگہ، دیوار یا فرش پر لگا ہو اور خشک ہو جائے تو کیا وہ جگہ پاک شمار ہوگی یا ناپاک؟4۔ ایسی جگہ پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے جہاں گوبر لگا ہوا ہو یا پہلے لگایا گیا ہو؟5۔ احادیث میں گوبر سے استنجا کی ممانعت کی اصل وجہ کیا ہے، اور کیا اس سے گوبر کے دوسرے استعمالات پر بھی کوئی شرعی حکم ثابت ہوتا ہے؟6۔ اگر کسی علاقے میں متبادل ایندھن موجود ہو، تو کیا پھر بھی گوبر کا استعمال درست سمجھا جائے گا یا اس سے بچنا بہتر ہے؟
براہِ کرم اس مسئلے کی وضاحت دلائل اور فقہی اصولوں کے ساتھ فرما دیں تاکہ صحیح سمجھ حاصل ہو سکے۔جزاکم اللہ خیراً
1۔2: فقہاءِ کرام کی تصریحات کے مطابق گائے بھینس کے گوبر سے بنے ایندھن( اوپلے) کا کھانا بنانے اور پکانے کے لئے استعمال کرنا اور ان سے پکی ہوئی اشیاء کا کھانا اور پینا جائز ہے بشرطیکہ گوبر کے اجزاء براہِ راست کھانے پینے کی اشیاء میں شامل نہ ہوں۔
3۔4: اسی طرح فرش اور دیواروں کی مٹی سے لیپائی میں گوبر کا استعمال بھی شرعاً جائز ہے مگر گوبر ملانے کی صورت میں اگر گوبر کی مقدار قلیل اور مٹی کی مقدار اس قدر زیادہ ہو کہ فرش کی لیپائی کی صورت میں اس کے خشک ہونے کے بعد گوبر کے اثرات(رنگ، بو)مٹی میں فنا ہو جائیں تو ایسی صورت میں اس فرش پر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔ ورنہ بصورتِ دیگر اگر اس کے اثرات ظاہر ہوں یا اوپلے خشک ہونے کے بعد خالص گوبر کے نشانات رہ گئے ہوں تو ایسی صورت میں کپڑا بچھائے بغیر نماز پڑھنا درست اور جائز نہ ہوگا۔
5۔6: جہاں تک روایاتِ مبارکہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہڈی اور خشک لید/ گوبر سے استنجا کی ممانعت وارد ہوئی ہے تو اس کی ایک بنیادی وجہ تو یہ ہے کہ وہ نجس ہے اور نجس شے سے پاکی حاصل نہیں ہوتی۔ جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ احادیثِ مبارکہ میں اسے جنات کی غذا قرار دیا گیا ہے۔ تاہم کتبِ فقہ میں اس کی وجہ سے ان اشیاء کی دیگر صورتوں میں استعمال کی ممانعت منقول نہیں ہے اس لئے اس کو بطورِ ایندھن استعمال کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
کما فی الدر المختار:(لا) يكون نجسا (رماد قذر) وإلا لزم نجاسة الخبز في سائر الأمصار الخ
و فی الرد تحت (قوله: قذر) بفتح القاف والذال المعجمة، والمراد به العذرة والروث كما عبر في المنية. (قوله: وإلا) أي: وإن لا نقل أنه لا يكون نجسا، وظاهره أن العلة الضرورة، وصريح الدرر وغيرها أن العلة هي انقلاب العين كما يأتي، لكن قدمنا عن المجتبى أن العلة هذه وأن الفتوى على هذا القول للبلوى، فمفاده أن عموم البلوى علة اختيار القول بالطهارة المعللة بانقلاب العين فتدبر الخ(باب الانجاس ج:1 ص:326 ط: سعید۔کراتشی)۔
و فی رد المحتار: تحت (قوله جاز) أي بيعه ط (قوله كسرقين وبعر) في القاموس: السرجين والسرقين بكسرهما معربا سركين بالفتح وفسره في المصباح بالزبل، قال ط: والمراد أنه يجوز بيعهما ولو خالصين اهـ. وفي البحر عن السراج ويجوز بيع السرقين والبعر والانتفاع به والوقود به الخ (باب فی البیع الفاسد ج:5 ص:58 ط: سعید۔کراتشی)۔
و فی الشامیۃ تحت (قوله: العبرة للطاهر إلخ) هذا ما عليه الأكثر فتح، وهو قول محمد والفتوى عليه بزازية؛ وقيل: العبرة للماء إن كان نجسا فالطين نجس وإلا فطاهر(الی قولہ)وصححه في المحيط أيضا وعلله بأن النجاسة لا تزول عن أحدهما بالاختلاط، بخلاف السرقين إذا جعل في الطين للتطيين لا ينجس؛ لأن فيه ضرورة إلى إسقاط نجاسته؛ لأنه لا يتهيأ إلا به حلية الخ (باب الانجاس ج:1 ص:350 ط: سعید)۔
و فی الفتاوى الهندية: تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب. هكذا في الزاهدي في باب الأنجاس الخ (الباب الاول فی شروط الصلوۃ ج:1 ص:58 ط: دار الفکر بیروت)۔
و فی الدر المختار:(وصلاته على مصلى مضرب نجس البطانة) بخلاف غير مضرب ومبسوط على نجس إن لم يظهر لون أو ريح الخ
(قوله: مبسوط على نجس إلخ) قال في المنية: وإذا أصابت الأرض نجاسة ففرشها بطين أو جص فصلى عليها جاز وليس هذا كالثوب، ولو فرشها بالتراب ولم يطين، إن كان التراب قليلاً بحيث لو استشمه يجد رائحة النجاسة لاتجوز وإلا تجوز. اهـ. قال في شرحها: وكذا الثوب إذا فرش على النجاسة اليابسة؛ فإن كان رقيقاً يشف ماتحته أو توجد منه رائحة النجاسة على تقدير أن لها رائحةً لا يجوز الصلاة عليه، وإن كان غليظاً بحيث لايكون كذلك جازت. اهـ. ثم لايخفى أن المراد إذا كانت النجاسة تحت قدمه أو موضع سجوده؛ لأنه حينئذٍ يكون قائماً أو ساجداً على النجاسة لعدم صلوح ذلك الثوب لكونه حائلاً، فليس المانع هو نفس وجود الرائحة حتى يعارض بأنه لو كان بقربه نجاسة يشم ريحها لا تفسد صلاته، فافهم. الخ (باب ما یفسد الصلوۃ الخ ج:1 ص:626 ط: سعید۔کراتشی)۔
وفی آكام المرجان في أحكام الجان: وفي الصحيحين أن الجن سألوا رسول الله صلى الله عليه وسلم الزاد فقال كل عظم ذكر اسم الله عليه يقع في يد أحدهم أوفر ما يكون لحما وكل بعر علف لدوابهم وزاد ابن سلام في تفسيره أن البعر يعود خضرا لدوابهم أهـ وقد نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يستنجى بالعظم والروث وقال إنه زاد اخوانكم من الجن وقد ثبت نهيه صلى الله عليه وسلم عن الاستنجاء بالعظم والروث في أحاديث متعددة ففي صحيح مسلم وغيره عن سلمان الفارس قال نهانا ان نستقبل القبلة بغائط أو بول أو نستنجي باليمين أو يستنجى أحدنا بأقل من ثلاثة أحجار وأن نستنجي برجيع أو عظم".(الباب الحادي عشر في أن الجن يأكلون ويشربون ص:53 و54 ط: مكتبة القرآن۔القاهرة)۔
و فی الدر المختار: (وكره) تحريما (بعظم وطعام وروث)الخ
و فی الشامیۃ تحت (قوله: وكره تحريما إلخ) كذا استظهره في البحر للنهي الوارد في ذلك أي: فيما ذكره في الكنز بقوله " لا بعظم وروث وطعام ويمين.
أقول: أما العظم والروث فالنهي ورد فيهما صريحا في صحيح مسلم (الی قولہ) وعلل في الهداية للروث بالنجاسة، وإليه يشير قوله: صلى الله عليه وسلم في حديث آخر «إنها ركس» لكن الظاهر أن هذا لا يفيد التحريم الخ(کتاب الطھارۃ فصل فی الاستنجاء ج:1 ص:339 ط: سعید۔کراتشی)۔