نجاسات اور پاکی

پاک اور ناپاک کپڑے اکٹھے دھونے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
93801
| تاریخ :
2026-04-05
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پاک اور ناپاک کپڑے اکٹھے دھونے کی ایک صورت کا حکم

میرے گھر میں میری والدہ کپڑے دھوتی ہیں، پہلے ناپاک کپڑے سرف کے پانی میں دھوئے جاتے ہیں ،لیکن وہ سرف کا پانی پہلے استعمال ہوتا ہے، جس میں پاک اور ناپاک دونوں کپڑے دھوئے جاتے تھے ،اب کپڑے ناپاک سرف میں دھوئے جاتے ہیں ،لیکن نجاست کا اثر اب دور ہو جاتا ہے ،اس کے بعد کپڑے دو بار واشنگ مشین میں دھوئے جاتے ہیں جیسا کہ پہلے کپڑے ناپاک سرف میں ہوتے تھے، اس کے بعد دو بار کپڑے اس مشین سے دھوئے جاتے تھے، جو اب مشین سے دھوئے جاتے ہیں، میں ماں سے کہتا ہوں کہ آپ کو تین بار دھونا پڑے گا، اس نے نہیں سنا اور والد نے مجھے دوبارہ دھونے کی اجازت نہیں دی اور اب کیا کروں کیونکہ حنفی مسلک کے مطابق کپڑے دو بار دھوئے جانے سے پاک نہیں ہوتے اور انہیں دوسری مسالک کے مطابق پاک سمجھ کر نماز پڑھنا چاہیے، کیونکہ والدین مجھے ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھنے پر اصرار کرتے ہیں اور ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے دوسرے کپڑے نہیں دیتے اور وہ کہتے ہیں کہ نماز پڑھتے ہیں۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے،میں ان کو دوسرے مسلک کے مطابق پاک سمجھوں اور ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھوں یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا بنیادی طریقہ اگرچہ یہی ہے کہ انہیں تین دفعہ پاک پانی سے دھوکر ہر دفعہ نچوڑا جائے، تاکہ ناپاکی زائل ہونے کا یقین یا غالب گمان حاصل ہوجائے، لیکن اگر ناپاک کپڑوں پر ایک یا دو دفعہ بھی اس قدر پانی بہایا جائےکہ جس سے کپڑوں کے اندرسے ناپاکی زائل اور ختم ہونے کا یقین یا غالب گمان ہوجائے، تو وہ کپڑے شرعاً پاک شمار ہونگے، لہذا سائل کی والدہ نے آٹومیٹک واشنگ مشین میں جو ناپاک کپڑے دھوئے ہیں، ان پر اگر اس قدر پانی بہایا گیا تھا کہ جس سے ان کپڑوں کے پاک ہونے کا غالب گمان ہوچکا تھا، تو ایسی صورت میں اگرچہ ان کپڑوں کو تین دفعہ دھوکر نچوڑا نہ گیا ہو تب بھی شرعا وہ کپڑے پاک ہوچکے تھے، چنانچہ ان کپڑوں میں پڑھی گئی نمازوں کا اعادہ لازم نہیں۔(از تبویب:93986)

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الھندیة: وإن كانت غیر مرئیة یغسلھا ثلاث مرات كذا فی المحیط ویشترط العصر فی كل مرة فیما یتعصر ویبالغ فی المرة الثالثة حتی لو عصر بعده لا یسیل منه الماء ویعتبر فی كل شخص قوته. اهـ ( الباب السابع فی النجاسۃ،ج: 1،ص: 42،ط: ماجدیۃ)
وفی الدر المختار: وأما فی الثالث فإن كان مما یمكن عصره كالثیاب فطهارته بالغسل والعصر إلی زوال المرئیة وفی غیرها بتثلیثهما. اهـ (باب الانجاس،ج: 1،ص: 332،ط: سعید)
و فی الھندیہ: النجاسة إن كانت غليظةً وهي أكثر من قدر الدرهم فغسلها فريضة والصلاة بها باطلة وإن كانت مقدار درهم فغسلها واجب والصلاة معها جائزة وإن كانت أقل من الدرهم فغسلها سنة وإن كانت خفيفة فإنها لا تمنع جواز الصلاة حتى تفحش. كذا في المضمرات.(الباب الثالث فی شروط الصلاۃ،ج:1، ص:58،ط:مكتبة رشيدية)
وفی بدائع الصنائع: إذ ‌الحرج ‌مدفوع شرعا (فصل فی حکم صلات الخوف اذا فسدت، ج: 1،ص: 246،ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93801کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات