مباحات

انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
93689
| تاریخ :
2026-04-01
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا حکم

میرا ایک شرعی مسئلہ ہے جس کے بارے میں میں آپ سے دریافت کرنا چاہتا ہوں، براہِ کرم مجھے اس کا جواب فقہ حنفی کی روشنی میں عنایت فرمائیں، ریاست کے انٹیلیجنس نظام میں اکثر ایسے خفیہ امور، افراد یا ادارے موجود ہوتے ہیں جہاں کسی مخصوص معاملے میں متعلقہ ذمہ دار افسر براہِ راست مداخلت نہیں کر سکتا، اور نہ ہی مکمل معلومات تک آسانی سے رسائی ممکن ہوتی ہے، اسی مشکل کے حل کے لیے انٹیلیجنس اداروں میں ذرائع (سورسز) کو بھرتی کیا جاتا ہے، اور ان ذرائع سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں، یہ ذرائع کسی باضابطہ سرکاری ڈھانچے کا حصہ نہیں ہوتے، بلکہ آپریٹو اخراجات کے تحت مالی معاوضہ لے کر کام کرتے ہیں، تاہم وہ ریاست کے قابلِ اعتماد افراد شمار ہوتے ہیں، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا ایسا ذریعہ، جسے اس مقصد کے لیے مقرر کیا گیا ہو، ان آپریٹو فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے کسی معاملے میں ہر ممکن طریقہ اختیار کر سکتا ہے، تاکہ مستند معلومات اور شواہد حاصل کیے جا سکیں؟ مثلاً کسی کو رشوت دینا یا دیگر ایسے ذرائع استعمال کرنا، کیا فقہ حنفی کی روشنی میں اس کی کوئی گنجائش موجود ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو براہِ کرم حدیثِ نبوی ﷺ اور فقہائے کرام کے اقوال کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمایا جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ سرکاری یا ریاستی خفیہ معلومات کے حصول پر مامور شخص بھی دیگر مسلمانوں کی طرح شرعی احکام کا پابند ہے؛ لہٰذا محض سرکاری مصلحت یا مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کی خاطر رشوت، دھوکا یا کسی دوسرے ناجائز طریقے کو اختیار کرنا شرعاً جائز نہیں ، نیز سرکاری فنڈ امانت ہے، جسے مجاز مقصد کے علاوہ خرچ کرنا خیانت میں داخل ہوگا، اس لیےسرکاری فنڈ کے ناجائز ذرائع اور غیر مجازجگہ پر استعمال سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالیٰ فی التنزیل : ﴿إِنَّ ٱللَّهَ يَأۡمُرُكُمۡ أَن تُؤَدُّواْ ٱلۡأَمَٰنَٰتِ إِلَىٰٓ أَهۡلِهَا وَإِذَا حَكَمۡتُم بَيۡنَ ٱلنَّاسِ أَن تَحۡكُمُواْ بِٱلۡعَدۡلِۚ إِنَّ ٱللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُم بِهِۦٓۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ سَمِيعَۢا بَصِيرٗا﴾ [النساء: 58]
وفي «تفسير القرطبي = الجامع لأحكام القرآن : والأظهر في الآية أنها عامة في جميع الناس فهي تتناول الولاة فيما إليهم من الأمانات في قسمة الأموال ورد الظلامات والعدل في الحكومات.(ج ، 5، ص 256 ،ط دارالکتب المصریہ، قاھرۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93689کی تصدیق کریں
0     72
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات