مباحات

پب جی موبائل گیم میں Ptopia Design Project مقابلے میں حصہ لینا

فتوی نمبر :
93678
| تاریخ :
2026-04-01
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

پب جی موبائل گیم میں Ptopia Design Project مقابلے میں حصہ لینا

السلام علیکم حضرت،امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ مجھے آپ سے ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا میں PUBG گیم کے لیے ایک ہالووین مقابلے میں کسی آبجی کٹ کا کانسیپٹ ڈیزائن بنانا چاہتا ہوں جو ہالووین ڈیکوریشن کے طور پر استعمال ہوگا۔ اس حوالے سے رہنمائی درکار ہے کہ:
1) کیا اس طرح کا ڈیزائن بنانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
2) اگر اس پر کوئی آمدن حاصل ہو تو کیا وہ حلال ہوگی یا حرام؟
براہِ کرم اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مختلف ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق پبجی موبائل پی ڈی پی (The PUBG MOBILE Ptopia Design Project) دنیا کے بہترین ڈیزائنرز سے گیم کے تھیم ، ایونٹ ، کریکٹر ، آؤٹ فٹ اور گن وغیرہ کے ڈیزائن کا مقابلہ کرواتا ہے اور ووٹنگ کی بنیاد پر بہترین ڈیزائنر کو کیش پرائز ، یوسی اور ٹائیٹل وسرٹیفکیٹ کی صورت میں انعام دیتا ہے ۔ یہ مقابلے پبجی موبائل ڈیزائن کانٹیسٹ کے نام سے مشہور ہیں۔

یہ مقابلے درج ذیل مختلف کیٹا گری میں ہوتے ہیں:
1:Gun Skin Design Contest
بندوقوں کی نئی اسکِنز (جیسے M416، AKM، AWM وغیرہ) ڈیزائن کرنا۔
2:Character Outfit Design
مرد یا خواتین کرداروں کے کپڑے، آرمر، ماسک، ہیلمٹ اور جوتے ڈیزائن کرنا۔
3:Vehicle Skin Design
گاڑیوں، موٹر سائیکل، Buggy، UAZ یا دوسری گاڑیوں کی اسکِنز بنانا۔
4:Theme Mode Design
کسی خاص تھیم (مثلاً Halloween، Winter، Cyberpunk، Ancient Egypt) کے مطابق نقشے کی سجاوٹ، عمارتیں اور ماحول ڈیزائن کرنا۔
5:Lobby Decoration / OBJ Kit Design
لابی یا گیم کے مخصوص علاقے کے لیے 3D آبجیکٹس، سجاوٹ اور ماحول تیار کرنا۔
6:Parachute / Backpack / Helmet Skin Design
پیراشوٹ، بیگ، ہیلمٹ یا دیگر کاسمیٹک آئٹمز کی ڈیزائننگ۔
7:Companion / Pet Design
گیم میں موجود پالتو یا Companion کے نئے ڈیزائن بنانا۔
8:Emote Design
نئے ایموٹس یا کردار کی حرکات (Animations) کا تصور پیش کرنا۔
9:Loading Screen / Poster / Illustration Contest
گیم کے پوسٹر، لوڈنگ اسکرین یا آرٹ ورک بنانا۔
10:Anniversary / Festival Theme Contest
خاص مواقع جیسے سالگرہ، رمضان، کرسمس، ہالووین یا دیگر تہواروں کے لیے خصوصی ڈیزائن۔

لہذا سائل تھیم موڈ یا او بی جے کٹ کا جو ڈیزائن بنانا چاہتا ہے اس میں اگر جاندار کی تصاویر یا دیگر غیر شرعی امور (میوزک اور بے حیائی اور فحاشی پر مبنی مواد )شامل نہ ہو تو سائل اس انعامی مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے ورنہ نہیں۔اور پہلی صورت میں بطور انعام دئے جانے والے معاوضے کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح : عن عائشۃ رضی اللہ عنہا ان النبی ﷺ قال : اشد الناس عذابا یوم القیامۃ بخلق اللہ ( باب التصاویر ، ج : 8 ، ص : 266 ، ط : حقانیہ )

و فی الدر المختار : ( و لبس ثوب فیہ تماثیل ) ذی روح وفی رد المحتار تحت قولہ : ( ولبس ثوب فیہ تماثیل ) وظاھر کلام النووی فی شرح المسلم الاجماع علی تحریم صورۃ الحیوان ، و قال : وسواء صنعہ لما یمتھن او لغیرہ ، فصنعتہ حرام بکل حال لان فیہ مضاھاۃ لخلق اللہ تعالی ، و سواء کان فی ثوب او بساط او دراھم و اناء و حائط و غیرھا ( باب ما یفسد الصلوۃ و ما یکرھ فیھا ، ج : 1 ، ص : 647 ، ط : سعید )

و فی تکملۃ فتح الملھم : اما التلفزون و الفدیو فلا شک فی حرمۃ استعمالھا بالنظر الی ما یشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ من الخلاعۃ والمجون ، والکشف عن النساء المتبرجات او العاریات ، وما الی ذلک من اسباب الفسوق، ولکن ھل یتاتی فیھما حکم التصویر بحیث اذا کان التلفزیون او الفیدیو خالیا من ھذہ المنکرات باسرھا ، ھل یحرم بالنظر الی کونہ تصویرا ؟ فان لھذا العبد الضعیف عفا اللہ عنہ فیہ وقفۃ : وذلک لان الصورۃ المحرمۃ ما کانت منقوشۃ او منحوتۃ بحیث یصبح لھا صفۃالاستقرار علی شیء ، وھی الصورۃ التی کان الکفار یستعملونھا للعباد ، اما الصورۃ التی لیس لھا ثبات و استقرار و لیست منقوشۃ علی شیء بصفۃ دائمۃ فانھا بالظل اشبہ منھا بالصورۃ و یبدوا ان صورۃ التلفزون و الفدیو لا تستقر علی شیء فی مرحلۃ من المراحل ( باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان ، ج : 4 ، ص : 165 ، ط : دارالعلوم کراتشی )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد نعیم اسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93678کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات