مباحات

آے ائی ایپلیکیشن بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
93238
| تاریخ :
2026-03-14
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

آے ائی ایپلیکیشن بنانے کا حکم

ہم ایک AI سے چلنے والی ایپلی کیشن بنا رہے ہیں جو شروع سے آخر تک مکمل اثر و رسوخ اور برانڈ مینجمنٹ کرے گی یہاں تک کہ برانڈز اور کوننٹ تخلیق کاروں کو آئیڈیاز اور بہترین نقطہ نظر بھی دے گی۔ تخلیق کار صنعت کے لیے ایک خودکار بازار کی طرح۔ ہم اپ ورک کی طرح درمیانی آدمی ہوں گے ، لیکن مجھے ایک تشویش ہے کہ کیا میں گناہ گار ہوں گا اگر تخلیق کار شریعت کے مطابق مواد استعمال نہیں کر رہا ہے یا برانڈز ایسی مہم کا مطالبہ کر رہے ہیں جس میں ایسے عناصر ہوں جو ممنوع ہوں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ہماری AI سروسز تخلیق کاروں کے لیے بہترین کنکشن اور اصلاح کے لیے بڑی حد تک ذمہ دار ہیں، ہم اپنے مواد کے آئیڈیا انجن کو شریعت کے مطابق ہونے تک محدود کر سکتے ہیں ، لیکن ہم اس طرح کے سودوں کو روک نہیں سکتے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ AI ایپلی کیشن بنانے وا لے اگر محض برانڈز اور تخلیق کاروں کے درمیان رابطے اور انتظامی سہولت فراہم کرتے ہو ں تو تخلیق کاروں کی ہر انفرادی سرگرمی کا گناہ لازماً ایپلی کیشن بنانے والوں پر نہیں ہوگا ۔ لیکن جس صورت میں یہ عملہ کسی ناجائز مہم، حرام مواد کی تشہیریا اسےفروغ دینے میں براہِ راست معاون اور کمیشن ایجنٹ بنے گا،تواس صورت میں اس کے چلانےوالےضرور گناہ گارہوں گےاور حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال نہ ہوگی ۔ لہٰذا سائل مذکور ایپلی کیشن بناتے ہوئےاگراس میں موجود مواد کے آئیڈیاز اور تجاویز کو حتی الامکان شرعی حدود کے مطابق رکھنےاور جن مہمات کے غیر شرعی ہونے کا علم ہو انہیں روکنے یا ان میں تعاون سے بچنے کی پالیسی کانظام وضع کرکے ایپلی کیشن بنائے ،تواس کےلیے اس قسم کی ایپلی کیشن بنانے کی شرعاًگنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الاختيار لتعليل المختار : والمعصية فعل المستأجر وهو مختار في ذلك.اھ(فصل في الاحتكار ج:4، ص:162، مط: دار الكتب العلمية – بيروت)۔
وفی فتح القدير :(قوله وله أن الإجارة ترد على منفعة البيت، ولهذا يجب الأجر بمجرد التسليم، ولا معصية فيه وإنما المعصية بفعل المستأجر وهو مختار فيه فقطع نسبته عنه) الخ( [فصل في البيع] ج:10، ص:59، مط: دار الكتب العلمية – بيروت)۔
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق : لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره بخلاف بيع السلاح من أهل الفتنة؛ لأن المعصية تقوم بعينه فيكون إعانة لهم وتسببا وقد نهينا عن التعاون على العدوان والمعصية الخ( [بيع العصير من خمار] ج:8، ص: 330، مط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفی العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: ومنها أن تكون المنفعة مباحة الاستيفاء فإن كانت محظورة الاستيفاء لم تجز الإجارة، (الی قوله ) وعلى هذا يخرج الاستئجار على المعاصي وأنه لا يصح الخ ([مسائل وفوائد شتى من الحظر والإباحة وغير ذلك] ج:2، ص:322، الناشر: دار المعرفة )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93238کی تصدیق کریں
1     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات