مصارف زکوۃ و صدقات

پھوپھی کو زکوۃ دینے اور آنلائن زکوۃ بھیجنے سے کٹوتی کا حکم

فتوی نمبر :
92625
| تاریخ :
2026-02-25
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

پھوپھی کو زکوۃ دینے اور آنلائن زکوۃ بھیجنے سے کٹوتی کا حکم

1. اگر میں آن لائن زکوٰۃ کسی کے جاز کیش اکاؤنٹ میں بھیجتا ہوں تو پیسے نکالتے وقت ایجنٹ کچھ سروس چارجز کاٹ لیتا ہے۔ تو کیا وہ زکوٰۃ کے پیسوں میں سے ہوں گے یا وہ الگ سے ادا کرنے ہوں گے؟
2. کیا میں اپنی پھوپھو، جو کہ میری ساس بھی ہیں، کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟ اُن کے شوہر دوسرے شہر میں کام کرتے ہیں جن کی تنخواہ کم ہے اور ایک بیٹا ہے جو نوکری کرتا ہے۔ اُس کی تنخواہ بھی کم ہے اور وہ اکثر چھٹیاں بھی کر لیتا ہے، جبکہ گھر کا خرچ بھی وہی بھیجتا ہے۔ شوہر جو کچھ بچتا ہے وہ بچوں کی شادیوں کے لیے بچت کر لیتے ہیں۔ ایک بیٹی غیر شادی شدہ اُن کے ساتھ رہتی ہے اور ایک شادی شدہ بیٹی ہے جس کی ایک بیٹی بھی ہے، وہ بھی شوہر کے بُرے سلوک کی وجہ سے اُن کے ساتھ رہتی ہے۔
مزید یہ کہ میری پھوپھو کو سانس کی تکلیف ہے اور اکثر طبیعت خراب رہتی ہے۔ علاج کے لیے بھی اکثر پیسے نہیں ہوتے اور کبھی کبھار دوسرے لوگ مدد کرتے ہیں تو وہ دوا لے پاتی ہیں۔ گھر کا خرچ پورا کرنے میں بھی اکثر مشکل پیش آتی ہے۔ ان کا اپنا گھر ہے جو اُن کے شوہر کے نام پر ہے۔
اس بارے میں وضاحت فرمائیں کہ کیا میں انہیں زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟ اور کیا اُن کی شادی شدہ بیٹی کو بھی الگ سے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1۔واضح ہو کہ کسی مستحق زکوٰۃشخص کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجنےکی صورت میں شروع میں جوکٹوتی کی جاتی ہے،تواس قدررقم زکوٰۃمیں شمار کرنادرست نہیں،بلکہ مذکور رقم الگ سےبطورزکوٰۃاداکرنالازم ہے،جبکہ مستحق زکوٰۃشخص کااپنےاکاؤنٹ سے مذکوررقم نکالتےوقت جوکٹوتی ہوگی تواتنی رقم الگ سےبطورزکوٰۃنکالنا زکوٰۃدینے والےپرلازم نہیں۔
2۔سائل کی ساس اور اس کی شادی شدہ بیٹی کے پاس اگر ضرورت اصلیہ سے زائد کوئی چیز بقدر نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی ) موجود نہ ہو اور سید بھی نہ ہو تو سائل بلاشبہ زکوٰۃ کی رقم سےان دونوں کی مددکرسکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاویٰ الھندیۃ:أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، الخ (ج:1، الباب الأول في تفسيرها وصفتها وشرائطها، ص: 170، مط:ماجدیۃ)
وفی الدرالمختار:وشرعا (تمليك) خرج الإباحة، فلو أطعم يتيما ناويا الزكاة لا يجزيه إلا إذا دفع إليه المطعوم،الخ(ج:2،ص:256،مط:سعید)
وفی ردالمحتار:تحت قول الدر(والی من بینھما ولاد)ای بینہ وبین المدفوع الیہ لأن منافع الأملاك بينهم متصلة فلا يتحقق التمليك على الكمال، هداية، (الیٰ قولہ)وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة اھ(ج:2،باب مصرف الزکوٰۃ والعشر، ص:346،مط:سعید)
وفی بدائع الصنائع : ولو دفع إلى امرأة فقيرة وزوجها غني جاز في قول أبي حنيفة ومحمد وهو إحدى الروايتين عن أبي يوسف.وروي عنه أنها لا تعطي إذا قضي لها بالنفقة. وجه هذه الرواية أن نفقة المرأة تجب على زوجها فتصير غنية بغنى الزوج كالولد الصغير، وإنما شرط القضاء لها بالنفقة؛ لأن النفقة لا تصير دينا بدون القضاء.وجه ظاهر الرواية أن المرأة الفقيرة لا تعد غنية بغنى زوجها؛ لأنها لا تستحق على زوجها إلا مقدار النفقة فلا تعد بذلك القدر غنية.(ج:2، فصل الذي يرجع إلى المؤدى إليه، ص:47،مط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92625کی تصدیق کریں
0     94
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات