السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا مرد کے لیے کندھوں سے لمبے بال رکھنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ عورتوں کی مشابہت اختیار نہ کر رہا ہو؟
واضح ہو کہ شریعت میں مردوں کے لیے تین قسم کے بال رکھنا مسنون ہیں، کانوں کے لو تک یا گرد ن تک یا پھر کندوں تک، اس سے زیادہ بڑھانا یا ایسے چھوٹے کرنا کہ اوپر سے بڑے ہو اور باقی اطرف چھوٹے ہو درست نہیں، اس لیے پورے سر کے بال برابر رکھنا ضروری ہے، ، لہذا صورت مسئولہ میں سائل اگر بال لمبے رکھنا چاہتا ہوں ، تو ان تینوں قسموں کو مد نظر رکھتے ہوئے بال رکھنا شرعاً جائز ہے ، اس سے زائد بال رکھنا جس سے عوتوں کی مشابہت ہوتی ہو، یا کم بال رکھ برابرنہ ہونے کی صورت میں جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے۔