منگنی

بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
91902
| تاریخ :
2026-02-08
معاملات / احکام نکاح / منگنی

بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

ایک شخص کی منگنی ہوئی، لڑکی کو کپڑے اور انگوٹھی دی گئی اور یہ سمجھا گیا کہ: لڑکی اس لڑکے کے نام ہو گئی۔ کچھ عرصہ بعد لڑکی والوں نے انکار کر دیا اور اب وہ لڑکی کا رشتہ دوسری جگہ کر رہے ہیں اور لڑکی بھی راضی ہے۔ کیا اسلام میں یہ گناہ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ منگنی چونکہ وعدہ نکاح ہے،باقاعدہ نکاح نہیں، لہذا کسی معقول عذر کی بنا پر اسے توڑنے کی بھی گنجائش ہے، البتہ بلا وجہ وعدہ توڑنا شرعا ًو اخلاقاً درست نہیں، اگر صورت مسؤلہ میں ایسی صورت پیش آئی ہو تو لڑکی اور اس کے گھر والوں کو یقینا ًوعدہ خلافی کا گناہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: أو هل أعطيتنيها إن المجلس للنكاح، وإن للوعد فوعد اھ (کتاب النکاح، ج:3،ص: 12، دار الكتب العلمية - بيروت)
کما فی الھدایة: (وأما ركنه) فالإيجاب والقبول، كذا في الكافي والإيجاب ما يتلفظ به أولا من أي جانب كان والقبول جوابه هكذا في العناية اھ ( کتاب النکاح،ج: 1، ص: 267 ، مط: ماجدیة )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91902کی تصدیق کریں
0     127
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کرنے سے پہلے لڑکا ، لڑکی کا ایک دوسرےکو ایک نظر دیکھنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کی بات پکی کرنے کے بعد استخارہ کو بنیاد بنا کر رشتہ سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • عذر کی وجہ سے منگنی توڑی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگنی طے ہوجانے کے بعد اس کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے قبل منگیتر سے بات کر سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا بیٹے کی پسند کی جگہ نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگیتر سے فون پر بات کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والد دیوبندی اور والدہ شیعہ ہو تو اس لڑکی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
Related Topics متعلقه موضوعات