منگنی

لڑکے کی معذوری کی وجہ سے منگنی ختم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96361
| تاریخ :
2026-06-13
معاملات / احکام نکاح / منگنی

لڑکے کی معذوری کی وجہ سے منگنی ختم کرنے کا حکم

السلام علیکم ،مفتی صاحب!
ہمارا تعلق کوہستان سے ہے۔ یہاں بچپن میں صرف زبان سے منگنی کر دیتے ہیں، نکاح نہیں ہوتا - نہ ایجاب قبول، نہ گواہ، نہ حق مہر۔
میری ہمشیرہ کی منگنی چچا کے بیٹے سے بچپن میں ہوئی تھی۔ اب وہ لڑکا معذور ہے، کمانے کے قابل نہیں۔
لڑکی بالکل راضی نہیں، کہتی ہے یہ میرا بھائی ہے۔ والد صاحب فوت ہو چکے ہیں۔ چچا زبردستی کہتا ہے یہ میری بہو ہے۔
1. کیا شریعت میں یہ نکاح ہوا تھا؟
2. کیا لڑکی انکار کر سکتی ہے؟
3. اب ولی کون بنے گا؟
براہ مہربانی تحریری فتویٰ عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بچپن میں ایجاب و قبول اور گواہوں کی عدم موجودگی میں کی گئی مذکورزبانی گفتگو کی حیثیت شرعا ًوعدہ کی ہے،اس سے نکاح منعقد نہیں ہوتا ،لہذا لڑکی اگر کسی وجہ سےاس رشتے پر راضی نہ ہو تواس پر زبردستی کرنا درست نہیں ، نیزنکاح میں لڑکی کے باپ نہ ہو نے کی صورت میں دادا،اگر دادا بھی نہ ہو تو عورت کا حقیقی بھائی اور اگر وہ بھی نہ ہو تو پھر باپ شریک بھائی کو حق ولایت حاصل ہوگا، جبکہ بلوغت کے بعد اولیاء میں سے کسی کو بھی لڑکی پر ولایت اجبار حاصل نہیں ہوتا،لہذا اس معاملہ میں لڑکی کی رضامندی کے بغیر زبردستی اس کا نکاح کروانے سےاحتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار:(وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر (وضعا للمضي) لأن الماضي أدل على التحقيق (كزوجت) نفسي أو بنتي أو موكلتي منك(كتاب النكاح،ج:٣،ص:٩،ط:سعيد)۔
وفيه أيضاً:(و) شرط (حضور) شاهدين(حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معا) على الأصح إلخ(كتاب النكاح،ج:٣،ص:٢١،٢٢،ط:سعيد)۔
وفي المبسوط: والدليل عليه حديث الخنساء «فإنها جاءت إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: إن أبي زوجني من ابن أخيه وأنا لذلك كارهة فقال: صلى الله عليه وسلم أجيزي ما صنع أبوك فقالت ما لي رغبة فيما صنع أبي فقال صلى الله عليه وسلم: اذهبي فلا نكاح لك انكحي من شئت فقالت أجزت ما صنع أبي ولكني أردت أن يعلم النساء أن ليس للآباء من أمور بناتهم شيء»، ولم ينكر عليها رسول الله صلى الله عليه وسلم مقالتها، ولم يستفسر أنها بكر أو ثيب فدل أن الحكم لا يختلف إلخ(باب نكاح البكر،ج:٥،ص:٢،ط:مطبعة السعادة)۔
وفي الهداية: ولا يجوز للولي إجبار البكر البالغة على النكاح(إلى قوله)ولنا أنها حرة مخاطبة فلا يكون للغير عليها ولاية الإجبار والولاية على الصغيرة لقصور عقلها وقد كمل بالبلوغ بدليل توجه الخطاب إلخ(باب في الأوليا والأكفاء،ج:٢،ص:٣١٤، ط:كتب خانه مجيدية)۔
وفي الهندية:وأقرب الأولياء إلى المرأة الابن ثم ابن الابن، وإن سفل ثم الأب ثم الجد أبو الأب، وإن علا، كذا في المحيط(إلى قوله) ثم الأخ لأب وأم ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم ثم ابن الأخ لأب، وإن سفلوا ثم العم لأب وأم ثم العم لأب ثم ابن العم لأب وأم ثم ابن العم لأب، وإن سفلوا ثم عم الأب لأب وأم ثم عم الأب لأب ثم بنوهما على هذا الترتيب ثم عم الجد لأب وأم ثم عم الجد لأب ثم بنوهما على هذا الترتيب إلخ(الباب الرابع في الأولياء في النكاح،ج:١،ص:٣١٢،ط:دار الكتب العالمية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالرحمان شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96361کی تصدیق کریں
5     167
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کرنے سے پہلے لڑکا ، لڑکی کا ایک دوسرےکو ایک نظر دیکھنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کی بات پکی کرنے کے بعد استخارہ کو بنیاد بنا کر رشتہ سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • عذر کی وجہ سے منگنی توڑی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگیتر سے فون پر بات کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگنی طے ہوجانے کے بعد اس کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے قبل منگیتر سے بات کر سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا بیٹے کی پسند کی جگہ نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اگر شوہر طلاق دینے سے انکار کرے تو اس کی مطلقہ بیوی سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • خاندانی بیماری اور جینیٹیکس مسائل کو بنیاد بناکر والدین کا منگنی ختم کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والد دیوبندی اور والدہ شیعہ ہو تو اس لڑکی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے پہلے میسج کرنے پر رشتہ ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • لڑکے کی معذوری کی وجہ سے منگنی ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 5
  • بچہ کو خاندانی بیماری لگنے کے اندیشہ کی وجہ سے رشتہ ختم کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا لڑکی کی ناپسند کے باوجود نکاح کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
Related Topics متعلقه موضوعات