منگنی

بچہ کو خاندانی بیماری لگنے کے اندیشہ کی وجہ سے رشتہ ختم کرنا

فتوی نمبر :
96793
| تاریخ :
2026-06-25
معاملات / احکام نکاح / منگنی

بچہ کو خاندانی بیماری لگنے کے اندیشہ کی وجہ سے رشتہ ختم کرنا

میں اور میری منگیتر تھیلیسیمیا مائنر(حامل) ہیں، یہ ہمیں ابھی پتا چلا، اور دسمبر میں ہمارا نکاح پلانڈ (طے)ہے، اب اس سچویشن (صورت حال میں)میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی بھی بیماری فی نفسہ (اپنی ذاتی تاثیر سے) متعدی نہیں ہوتی اور نہ ہی اللہ رب العزت کی مشیت اور حکم کے بغیر کسی کو لاحق ہو سکتی ہے، جس کی صراحت احادیث مبارکہ میں بھی وارد ہوئی ہے، جہاں ظاہری اسباب کے تحت کسی کو مرض لاحق ہوتا ہے، وہ بھی محض اذنِ خداوندی ہی سے ہوتا ہے، اور بحیثیت مسلمان اس بات پر ایمان و یقین رکھنا لازم ہے۔ لہذاصورتِ مسئولہ میں سائل اوراس کی منگیتر کے جسم میں مذکوربیماری (تھیلیسیمیا مائنر )کے اثرات کاپایاجانا شرعاً ان دونوں کےنکاح کے لیے مانع نہیں، لہٰذا دونوں کا آپس میں نکاح کرنا جائز ہے۔ تاہم چونکہ طبی ماہرین کی رائے میں والدین میں اس بیماری کےاثرات کی موجودگی سےاولاد میں بیماری کے منتقل ہونے اوراضافہ (تھیلیسیمیا میجر) تک کا امکان موجود رہتاہے، اس لیے سائل ،اس کی منگیتراوردونوں خاندان اگرنکاح سے قبل ماہر معالج سے مشورہ کرلیں ،تویہ زیادہ مناسب ہوگا، تاکہ آئندہ اولاد کے متعلق ممکنہ خطرات سے آگاہ ہوکر باہمی رضامندی سےمستقبل کا فیصلہ کرنے میں آسانی اورسہولت ہوسکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الصحیح للامام البخاری رحمہ اللہ: وعن الزهري: أخبرني سنان بن أبي سنان الدؤلي: أن أبا هريرة رضي الله عنه قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (لا عدوى). فقام أعرابي فقال: أرأيت الإبل، تكون في الرمال أمثال الظباء، فيأتيها البعير الأجرب فتجرب؟ قال النبي صلى الله عليه وسلم: (فمن أعدى الأول؟). (کتاب الطب، باب: لاعدویٰ، ج: 4، ص: 2598، رقم الحدیث: 5775، مکتبۃ البشریٰ)
وفیہ ایضاً: وقال عفان: حدثنا سليم بن حيان قال: حدثنا سعيد بن ميناء: سمعت أبا هريرة يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (لا عدوى ولا طيرة، ولا هامة ولا صفر، وفرّ من المجذوم كما تفر من الأسد). (کتاب الطب، باب الجذام، ج: 4، ص: 2571، رقم الحدیث: 5707، مکتبۃ البشریٰ)
وفي رد المحتار: لو قال هل أعطيتنيها فقال أعطيت إن كان المجلس للوعد فوعد، وإن كان للعقد فنكاح. اهـ. (کتاب النکاح، ج: 3، ص: 11، مط: سعید کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96793کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کرنے سے پہلے لڑکا ، لڑکی کا ایک دوسرےکو ایک نظر دیکھنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کی بات پکی کرنے کے بعد استخارہ کو بنیاد بنا کر رشتہ سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • عذر کی وجہ سے منگنی توڑی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگیتر سے فون پر بات کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگنی طے ہوجانے کے بعد اس کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے قبل منگیتر سے بات کر سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا بیٹے کی پسند کی جگہ نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اگر شوہر طلاق دینے سے انکار کرے تو اس کی مطلقہ بیوی سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • خاندانی بیماری اور جینیٹیکس مسائل کو بنیاد بناکر والدین کا منگنی ختم کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والد دیوبندی اور والدہ شیعہ ہو تو اس لڑکی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے پہلے میسج کرنے پر رشتہ ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • لڑکے کی معذوری کی وجہ سے منگنی ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 5
  • بچہ کو خاندانی بیماری لگنے کے اندیشہ کی وجہ سے رشتہ ختم کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا لڑکی کی ناپسند کے باوجود نکاح کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
Related Topics متعلقه موضوعات