احکام نماز

کسی مسجد کا ، سمت قبلہ سے 13 ڈگری انحراف پر ،اس میں نماز کا حکم

فتوی نمبر :
9124
| تاریخ :
2010-07-23
عبادات / نماز / احکام نماز

کسی مسجد کا ، سمت قبلہ سے 13 ڈگری انحراف پر ،اس میں نماز کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی مسجد ، قبلہ سے کچھ منحرف ہو تو کیا اس میں نماز ہوجائے گی؟ قبلہ سے کتنے ڈگری ہٹا ہوا ہونا معاف ہے؟ یہاں کچھ مساجد ایسی ہیں جو ۱۳ ڈگری قبلہ سے منحرف ہیں ، وہاں ہماری نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ براہِ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ مقدار کی حد تک منحرف ہونے سے تو صحتِ نماز پر اثر نہیں پڑتا ، البتہ کسی مسجد کا قبلہ اگر پینتالیس درجہ سے زیادہ منحرف ہو ، تو اُس کا درست کرنا لازم اور اس صورت میں اس میں نماز بھی درست نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی تفسير القرطبي : تحت قوله تعالى : "فول وجهك شطر المسجد الحرام" و أجمعوا على أن كل من غاب عنها أن يستقبل ناحيتها و شطرها و تلقاءها اھ (2/ 160)۔
و فی أحكام القرآن للجصاص : و قوله تعالى [فول وجهك شطر المسجد الحرام] مع اتفاق المسلمين على أن سائر جهات الكعبة قبلة لموليها و قوله تعالى لكل وجهة هو موليها] يدل على أن الذي كلف به من غاب عن حضرة الكعبة إنما هو التوجه إلى جهتها في غالب ظنه لا إصابة محاذاتها غير زائل عنها إذ لا سبيل له إلى ذلك اھ (1/ 113)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9124کی تصدیق کریں
0     853
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات