بخدمت جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جناب عالی :
مودبانہ گزارش یہ ہے کہ نسوار جو ہے لوگ اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے، مکروہ ہے، کیوں کہ حرام تو وہ چیز ہوتا ہے کہ جو دماغ کو نشہ پہنچاتا ہے اور انسان کو بالکل پتہ نہیں لگتا ہے کہ میں کیا بول رہا ہوں، جیسے شراب ، ہیروئن، ، افیوم یہ سب چیزیں دماغ کو نشہ پہنچاتا ہے، نسوار جو ہے یہ تو صرف جسم کو نشہ پہنچاتا ہے دماغ کو نہیں، مہربانی کر کے آپ بتائیں کہ یہ حرام ہے، مکروہ ہے، حلال ہے؟ عین نوازش ہوگی ۔
نسوار کا استعمال اگرچہ حرام نہیں البتہ اس کے استعمال کے بعد دانتوں کی اگر صفائی نہ کی جائے تو کثرت استعمال کی وجہ سے دانت پیلے پڑ جاتے ہیں منہ سے بدبو آنے لگتی ہے ساتھ بیٹھنے والے اس کی بدبو اور مہک کی وجہ سے کراہت محسوس کرتے ہیں اس لئے اس سے احتراز کرنا بہر حال بہتر ہے ۔
ففي الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): قال أبو السعود: فتكون الكراهة تنزيهية، والمكروه تنزيها يجامع الإباحة اهـ. وقال ط: ويؤخذ منه كراهة التحريم في المسجد للنهي الوارد في الثوم والبصل وهو ملحق بهما، والظاهر كراهة تعاطيه حال القراءة لما فيه من الإخلال بتعظيم كتاب الله تعالى اهـ (6/ 461) واللہ اعلم بالصواب