ایک آدمی کا خون دوسرے آدمی کو چڑھانا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر جائز ہے تو کسی عورت کے کسی غیر محرم مرد کا خون چڑھانا کیسا ہے؟
عام حالات میں تو خون دینا جائز نہیں، اس لئے کہ ایک تو اعضائے انسانی کے احترام کے خلاف ہے اور دوسرا اس لئے کہ خون نجاست غلیظہ ہے اور نجس اشیاء کا استعمال ناجائز ہے ، لہذا عام حالت میں اس سے احتراز لازم ہے،البتہ علاج اور دوا کے طور پر اور حالت اضطرار میں اس کا استعمال بلاشبہ جائز اور درست ہے اور حالت اضطراری سے مراد یہ ہے کہ مریض کی جان کا خطرہ ہو اور دوسری دواء اس کی جان بچانے کے لئے موثر یا موجود نہ ہو اور خون دینے سے اس کی جان بچ جانے کا ظن غالب ہو ، چنانچہ ان شرائط کے ساتھ خون دینا شرعاً اور درست ہے اور اس حکم میں محرم اور غیر محرم کے خون کا کوئی فرق نہیں۔
کما في الفتاوى الهندية: يجوز للعليل شرب الدم والبول وأكل الميتة للتداوي إذا أخبره طبيب مسلم أن شفاءه فيه ولم يجد من المباح ما يقوم مقامه اھ (5/ 355) واللہ اعلم بالصواب