مباحات

کم عمری میں بال سفید ہوجائے تو خضاب لگایا جا سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
90256
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کم عمری میں بال سفید ہوجائے تو خضاب لگایا جا سکتا ہے؟

مفتی صاحب ! السلام علیکم!
میرا مسئلہ یہ ہےکہ میری عمر (35) سال ہے اور ابھی شادی نہیں ہوئی اور میرا داڑھی رکھنے کا ارادہ ہے، لیکن میری تقریباً آدھی داڑھی سفید ہو چکی ہے، لہذا میں آپ سے یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میں مہندی کے علاوہ خضاب کا استعمال کر سکتا ہوں، اگر کر سکتا ہوں تو بتا دیں تاکہ مطمئن ہو جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر دھوکہ دہی مقصود نہ ہو تو اس عمر میں اگر چہ مہندی ، خضاب یا کوئی بھی کلر لگانے کی گنجائش ہے، مگر بہتر یہ ہےکہ اس عمر میں بھی خالص سیاہ رنگ سے اجتناب کیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): تحت (قوله جاز في الأصح) (إلی قوله) ومذهبنا أن الصبغ بالحناء والوسمة حسن كما في الخانية قال النووي: ومذهبنا استحباب خضاب الشيب للرجل والمرأة بصفرة أو حمرة وتحريم خضابه بالسواد على الأصح لقوله - عليه الصلاة والسلام - «غيروا هذا الشيب واجتنبوا السواد» اهـ (6/ 756)
و في الفتاوى الهندية: وعن الإمام أن الخضاب حسن لكن بالحناء والكتم والوسمة وأراد به اللحية وشعر الرأس والخضاب في غير حال الحرب لا بأس به في الأصح كذا في الوجيز للكردري اھ (5/ 359) والله أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء الرحمن عبد الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90256کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات