مصارف زکوۃ و صدقات

اگر طالب علم مدرسہ کے نام پر خود ہی چندہ کی رقم کھالیں تو کیا حکم ہوگا؟

فتوی نمبر :
88845
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

اگر طالب علم مدرسہ کے نام پر خود ہی چندہ کی رقم کھالیں تو کیا حکم ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ:
ہم لوگوں نے اپنے مدرسے کے لیے زکوٰۃ اور کھا لیں جمع کی اور لوگوں نے بھی خود زکوٰہ اور کھالیں دیں، اب وہ کھال اور زکوٰۃ کی رقم ہم نے کھالی ہے، اور ہم اس مدرسے کے طالب علم بھی ہیں، کھانا پینا رہائش مدرسے میں اور ہم مستحق بھی ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کھانا ہمارے لیے جائز تھایا ناجائز اور ادائیگی کی کیا صورت ہے، اور اگر ناجائز ہے تو کیا صورت ہے؟
(2) ہم لوگوں نے مدرسے کے مستحق طلباء کے لیے لوگوں سے زکوٰۃ خیرات صدقات کی رقم لی ہے، اب وہ رقم کچھ طلباء کو دی ، کچھ رقم ملا کر ان طلباء کے ساتھ کھائی ہے، اور کچھ ہم اکیلے کھاگئے، ان لوگوں نے مطلقا طلباء کے لیے دی ہے، اور ہم مستحق بھی ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ رقم ہمارے لیے کھانا جائز ہے یا ناجائز ، اور اس طرح ان دونوں مسئلوں میں یہ کام کرنا صحیح ہے یا غلط ہے؟(کل رقم 1800 روپے ، دو لڑکے ہیں)۔
تنقیح: آپ دونوں کو متعلقہ مدرسہ والوں نے قربانی کی کھال یا زکوٰۃ کی رقم وصول کرنے کے لیے بطور وکیل اور نمائندہ کے بھیجا تھا، یا آپ نے اپنے طور پر دونوں چیزیں وصول کی تھیں؟
(2) اگر اپنے طور پر وصول کی تھیں یا کسی نے دی تھیں تو کیادینے والے نے مدرسہ میں دینے کے لیے کہا تھا، یا یہ کہ یہ طلباء کے استعمال کے لیے ہے؟
(3) دوسرے سوال کے شروع میں ہم لوگوں نے الخ سے کون لوگ مراد ہیں طلبہ یامدرسہ کی انتظامیہ والے؟ براہ کرام ان تنقیحات کا جواب لکھ کر اس سوال کو دوبارہ دارالافتاء بھیج دیں؟ ان شاء اللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
جواب تنقیح: زکوٰۃ کے لیے ایک دفعہ وکیل مقرر کیاتھا، اور بینرز رسید کرسی ٹیبل سب کچھ دیا تھا، اور ایک دفعہ ہم نے بطور تعلقات کے مدرسہ کے لیے ایپل کی تھی، اور کھال جمع کرنے کے لیے جو علاقہ یونٹ مقرر کیا تھا، وہ علاقہ چھوڑ کر غیر علاقہ سے وصول کی جان پہچان پر، خلاصہ کلام ایک دفعہ وکیل مقرر کیا باقی تعلقات پر غیر وکیل جس کومدرسہ کے لیے کہا تھا، کہ مدرسہ کا تعاون کریں کسی بھی مد سے اس نے دیتے وقت خاموشی سے دے دیا تھا، اور جو طلباء کے لیے کہا تھا خاموشی سے دیدتھا،بس ہم نے جو کہااسی نے اسی کااعتبار کیا ، اور خاموشی سے ہم لوگوں کو دیدیا تھا، کہ طلباء پر جو پیسہ خرچ ہوگا، تو جب تک پڑھتے رہیں گے، ثواب ملتا رہے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جتنی رقم مدرسہ یا دینے والے کی طر ف سے بطور وکالت آپ کو دی گئی تھی، وہ آپ کے پاس امانت ہے اسے ضائع یا اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، بلکہ ان دونوں صورتوں میں اتنی مقدار متعلقہ مدرسہ میں جمع کرانا ضروری ہے۔
البتہ جتنی رقم آپ لوگوں نے اپنے طور پر مطلقا طلبہ یا اپنی ذات کے لیے حاصل کی ہے، اور دینے والے نے بھی فقط مطلقا طلبہ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خاموشی سے دیدی ہو، تو اس رقم کا استعمال اگر چہ آپ کے لیے جائز ہے، مگر یہ عادت بری ہے ایسا کرنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (قال) رب الوديعة (للمودع ادفع الوديعة إلى فلان فقال: دفعت وكذبه) في الدفع (فلان) وضاعت الوديعة (صدق المودع مع يمينه) لأنه أمين سراجية. الخ (5/674)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله: أو مفاوضة) (الی قولہ) وأما استعمالها بلا إذن الشريك فهي مسألة مقررة مشهورة عندهم بالضمان ويصير غاصبا الخ (5/670)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 88845کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات