احکام وراثت

نانا نانی کے ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
88770
| تاریخ :
2025-11-12
معاملات / ترکات / احکام وراثت

نانا نانی کے ترکہ کی تقسیم

السلام علیکم ،مولوی صاحب! میری زوجہ کے نانا اور نانی کے انتقال کو تقریباً چودہ سے پندرہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس دوران اُن کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی دیکھ بھال ماموں کی زیرِ نگرانی رہی ہے، اسی اثناء میں تین سال قبل میری زوجہ کی والدہ بھی انتقال کر گئی ہیں، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس جائیداد میں میری زوجہ کی والدہ کا حصہ شامل ہوگا؟ اور اگر ایسا ہے تو چھ بہنوں میں یہ حصہ کیسے تقسیم ہوگا؟
نوٹ: مرحومین (نانا/ نانی) کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے تھے،پھر اُن کی ایک بیٹی کا انتقال ہوگیا، جو سائل کی ساس تھیں، اُن کے ورثاء میں سائل کی بیوی اور اُس کی پانچ بہنیں شامل ہیں، یعنی کل چھ بیٹیاں، اُن کا کوئی بیٹا نہیں تھا، اور مرحومہ کے دو بھائی اور دو بہنیں تھیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی کے نانا اور نانی کے انتقال کے وقت چونکہ اُن کی مذکور بیٹی (یعنی سائل کی ساس) زندہ تھیں تو شرعاً اُن کا اپنے والدین کی جائیداد میں حقِ وراثت بنتا تھا، خواہ تقسیم کئی سال بعد ہو رہی ہو۔ لہذا مرحومہ (سائل کی ساس) کا حصہ اُن کے انتقال کے بعد اُن کے موجود ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا۔(جس کی تفصیل آرہی ہے )
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحومین کا ترکہ اُن کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا مرحومین نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحومین کا ترکہ ہے، ترکے میں سے سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے اوسط اخراجات ادا کیے جائیں، اس کے بعد دیکھا جائے کہ اگر مرحومین کے ذمے کوئی واجب الادا قرض ہو تو اسے ادا کیا جائے، پھر اگر مرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو باقی مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کیا جائے، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل ایک سو چھبیس (126) حصے بنائے جائیں، ان میں سے مرحومین کے ہر بیٹے کو اڑتیس(38)حصے، ہر بیٹی کو انیس(19) حصے، اور ہر نواسی کو دو(2)حصے دیے جائیں، جیسا کہ ذیل کے نقشے سے بھی واضح ہے، مزید سہولت کے لیے فیصدی حصے بھی درج کر دیے گئے ہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88770کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات