مصارف زکوۃ و صدقات

جس شخص کا ذاتی گھر اور زمین ہو کیا اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
88352
| تاریخ :
2025-10-27
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

جس شخص کا ذاتی گھر اور زمین ہو کیا اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے؟

کیا میں کسی ایسے شخص کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں، جس کے پاس گھر ہو اور اس کے پاس زمین کی جائیداد ہو لیکن وہ بے روزگار ہو، اور مالی مسائل کا شکار ہو، وہ اپنی زمین فروخت نہیں کر سکتا کیونکہ اس علاقے میں کوئی بھی جائیداد نہیں خرید رہا ہے اور وہ کم قیمت پر فروخت نہیں کرنا چاہتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکور شخص کے پاس گھر اورضرورت ( یعنی کاشتکاری وغیرہ ) کی زمین کے علاوہ ساڑھے سات تولہ سونایا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی مالیت کے بقدر نقدی، مال تجارت اور ضرورتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہ ہو، اور وہ سید بھی نہ ہو، تو وہ مستحقِ زکوٰۃ ہے، اور اس کو زکوۃ کی رقم دینا شرعاً درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : أی مصرف الزکاۃ والعشر (إلی قولہ) (ھو فقیر، ھو من لہ أدنیٰ شیئ) أی دون النصاب غیر نام مستغرق فی الحاجۃ الخ
وفی الشامیۃ تحت : ( قولہ مستغرق فی الحاجۃ ) کدار السکنی وعبید الخدمۃ وثیاب البدن وألات الحرفۃ وکتب العلم للمحتاج الیھا تدریسا او حفظا او تصحیحآً الخ ( باب المصرف، ج2،ص339، ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ : ویجوز دفعھا الی من یملک أقل من النصاب وان کان صحیحا مکتسبا کذا فی الزاھدی الخ
وفیھا ایضاً : وکذا لو کان لہ حوانیت أو دار غلۃ تساوی ثلاثۃ آلاف درھم وغلتھا لا تکفی لقوتہ وقوت عیالہ یجوز التصرف الزکاۃ الیہ الخ (الباب السابع فی المصارف، ج1،ص189، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88352کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات