آج کل خواتین وضو پہلےبنا کے نیل پالش لگا لیتی ہیں، تو کیا یہ صورت جائز ہے ؟پھر اس سے نماز ہو جائے گی ؟
واضح ہو کہ خواتین اگر وضو کرنے کے بعد نیل پالش لگا لیتی ہوں، اور اس نیل پالش میں کوئی ناپاک چیز شامل نہ ہو ، تو ایسی صورت میں ان خواتین کے لیے نیل پالش کے ساتھ نماز پڑھنا جائز اور درست ہو گا، البتہ اگر نیل پالش کی تہہ جمتی ہو، تو وضو ٹوٹنے کےبعد اگلی نماز کے لئے وضو کرنے سے قبل اسے اتار نا لازم ہو گا ، ورنہ وضو اور نماز درست نہ ہو گی۔