مباحات

بلڈنگ کی چھت کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
84700
| تاریخ :
2025-07-29
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بلڈنگ کی چھت کی ملکیت کا حکم

السلام علیکم مجھے ایک شرعی مسئلہ پتہ کرنا میرے شوہر چار بھائی ہیں اور یہ تین بہن ہیں ان لوگوں نے اپنی تینوں بہنوں کو ان کا حصہ دے دیا ہے اب ان چاروں بھائیوں نے یہ کیا ہے کہ سب نے اپنے اپنے فلور بنا لیے میرے ساس سسر کا انتقال ہو چکا ہے سب نے اپنے اپنے فلور بنا لیے میرے شوہر کے حصے میں تھرڈ فلور ایا ہے جس پر ہم نے ٹی گارڈن کی چھت ڈلوائی ہے ہماری چھت بہت کمزور ہے اب یہ چاروں بھائیوں کی چھت ہوئی یا میرے شوہر کی چھت ہوئی مطلب کہ یہ اجتماعی چھت ہوئی چاروں بھائیوں کی یا صرف یہ چھت میرے شوہر کی ہوئی ان میں کوئی تحریری یا زبانی کوئی معاہدہ نہیں ہوا بس سب نے اپنے اپنے فلور بنائے ہیں اور ہمارے فلور میں چونکہ تھرڈ فلور ایا ہے تو ہم نے ٹیک ادر گارڈر کی چھت ڈلوائی ہے اب مسئلہ یہ پتہ کرنا ہے کہ یہ چھت صرف میرے شوہر کی کہلائے گی یا چاروں کی کہلائے گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اپنے شوہراوراس کے بھائیوں کے درمیان ہونے والی تقسیم کی صورت واضح نہیں کی کہ بھائیوں نے والدین مرحومین کے پلاٹ میں بہنوں کاحصہ دیکراپنے لئے الگ الگ فلورتعمیرکئے ہیں یابنے ہوئے مکان کوفلورکے اعتبارسے تقسیم کرکے ہربھائی کوایک ایک فلوردیدیااوربعدمیں ہربھائی نے اپنے اپنے فلورمیں مزیدکام کےلیےذاتی رقم خرچ کی ہے،تاکہ اس کے مطابق جواب دیاجاتا۔تاہم اگر والدین کے انتقال کے بعد ورثاء نےبنے ہوئے مکان کو باہمی رضامندی سے تقسیم کرکے بہنوں کاحصہ دینے کے بعد ہر بھائی نے الگ الگ فلور اپنے قبضہ و استعمال میں لے لیا اور ہر ایک اپنے حصے میں تصرف کرتا رہا، تو یہ تقسیم شرعاًمعتبر شمار ہوگی، اگرچہ باقاعدہ تحریری معاہدہ نہ ہوا ہو۔لہٰذا جب تیسرا فلور سائلہ کے شوہر کے حصہ میں آیاہے اور انہوں نے اپنے خرچ سےاس پرچھت ڈلوائی ہے، اصولاً وہ اسی فلور کا حصہ اور اسی کے تابع شمار ہوگی ۔البتہ اگر شروع سے پوری عمارت مشترکہ ہی رہی ہو اور فلورز کی مستقل تقسیم و تعیین نہ ہوئی ہو، تو پھرسائلہ کے شوہرنے چھت ڈلواتے وقت جورقم خرچ کی ہے اس کی تفصیل اوربھائیوں کے موقف کے بعداس کے حکم شرعی سے آگاہ کیاجاسکتاہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84700کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات