السلام علیکم! مجھے نماز میں وسوسے اور بہت عجیب خیالات آتے ہیں جن کو میں اپنی زبان پر لانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہی مسئلہ قرآن پاک کا ترجمہ پڑھتے وقت بھی ہوتا ہے براہ مہربانی میری مشکل حل فرمائیں۔ شکریہ!
سب سے پہلے تو سائل کو چاہیے کہ وہ جس کسی غیر مسلم تنظیم (یہود و نصاریٰ، ہندو، شیعہ اور قادیانی وغیرہ) کے افراد کے ساتھ اُٹھتا بیٹھتا ہے تو فوراً ان کے ساتھ تعلقات ختم کردے اور اب تک کے تعلقات پر توبہ واستغفار کرے۔
دورانِ نماز اپنی توجہ اور دھیان جمانے کی کوشش کرے، اور اس قسم کے خیالات آتے ہی اپنی توجہ وہاں سے ہٹادے اور اپنا تعلق کسی متبعِ شریعت مستند عالم دین کے ساتھ قائم کرے، اس کے مشورہ کے موافق عمل کرے اور اصلاحِ باطن کی فکر کرنے کے ساتھ ساتھ نیکوکار لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کو ترجیح دیا کرے، اور جب تک یہ امور میسر نہ ہوں اس وقت تک تیسرے کلمہ کا بکثرت ورد رکھے، انشاء اللہ ضرور بہتری کی صورتیں نمودار ہوں گی، جبکہ دورانِ نماز خود بخود بُرے خیالات آنے سے نماز متاثر نہیں ہوتی۔
قال اللہ تعالی في القرآن الکریم: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ﴾۔ (الرعد:۲۸) و اللہ اعلم بالصواب