مصارف زکوۃ و صدقات

اللہ کی راہ میں آمدنی کا دس فیصد خرچ کرنے کے عزم کے بعد اس رقم سے والد کے دوست کی مدد کی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
83969
| تاریخ :
2025-07-07
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

اللہ کی راہ میں آمدنی کا دس فیصد خرچ کرنے کے عزم کے بعد اس رقم سے والد کے دوست کی مدد کی جاسکتی ہے؟

میں نے ایک منت مانی تھی کہ آئندہ کی زندگی میں، میں اپنی آمدنی کا 10 فیصد اللہ کی راہ میں خرچ کروں گا، میں اکثر یہ پیسے ایک مقامی مدرسے کو دیتا ہوں،میرے والد صاحب کے ایک دوست ہیں، وہ ریٹائرڈ ہیں۔ ان کے مالی حالات بہت زیادہ اچھے نہیں ہیں، لیکن وہ زکوٰۃ کے مستحق نہیں ہیں، یعنی کہ ان کے حالات اتنے خراب بھی نہیں ہیں کہ وہ زکوٰۃ کے دائرے میں آئیں، میں چاہتا ہوں کہ اپنی اس 10 فیصد آمدنی میں سے کچھ رقم اپنے والد کے ان دوست کو دوں۔ میں نے ایک حدیث سنی ہے کہ والد کے انتقال کے بعد ان کے دوستوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا اس رقم میں سے کچھ حصہ میں اپنے والد کے اُس دوست کو دے سکتا ہوں صرف ایک مرتبہ؟ یہ امداد بار بار دینے کا ارادہ نہیں ہے،۔رہنمائی فرمائیں! جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ منت کے منعقد ہونے کے لئے منت کے الفاظ میں التزام (یعنی کسی غیر لازم چیز کو اپنے اوپر لازم کرنا) کا معنی پایا جانا ضروری ہے، جبکہ سائل نے جن الفاظ کے ساتھ منت مانی ہے، وہ الفاظ ذکر نہیں کئے تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا۔ تا ہم اگر سائل نے اپنی آمدنی سے دس فیصد رقم خرچ کرنے کو کسی قید اور شرط کے ساتھ مقید نہ کیا ہو، بلکہ یہ مقدار اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا عزم کیا ہو، یا زبان سے اس کا اقرار کیا ہو، تو فقط نیت یا اقرار اور عزم کرنے سے منت کا حکم لاگو نہ ہوگا، بلکہ اس خرچ کرنے کی حیثیت نفلی صدقہ کی ہوگی، جو والد کے مذکور دوست سمیت کسی بھی ضرورت مند کو دینا بلا شبہ جائز اور درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحکام القرآن للتھانوی: وقال ابن العربی: حقیقۃ النذر التزام الفعل بالقول مما یکون طاعۃ اللہ عز وجل الخ(ج 2، ص 18، ط: ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ)۔
وفی الفتاوی البزازیۃ: ان عوفیت صمت کذا لم یجب ما لم یقل للہ علی وفی الاستحسان یجب وان لم یکن تعلیقاً لا یجب قیاساً واستحسانا کما إذا قال أنا احج فلا شئی الخ(کتاب الأیمان (الثالث فی النذر)، ج 4، ص 272، ط: ماجدیۃ)۔
وفی بدائع الصنائع: وفی بیان حکم النذر أما الاول فرکن النذر ھو الصیغۃ الدالۃ علیہ وھو قولہ للہ عز شأنہ علی کذا أو علی کذا أو ھذا ھدی أو صدقۃ أو مالی صدقۃ أو ما أملک صدقۃ ونحو ذلک الخ(کتاب النذر، ج 5، ص 81، ط: سعید)۔
وفیہا أیضاً: وأما صدقۃ التطوع فیجوز صرفھا إلی الغنی لأنھا تجری مجری الھبۃ الخ(کتاب الزکاۃ فصل وأما الذی یرجع إلی المؤدی الخ، ج 2، ص 47، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83969کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات