احکام نماز

کرسی پر نماز پڑھنے سے متعلق حکم

فتوی نمبر :
83179
| تاریخ :
2025-05-31
عبادات / نماز / احکام نماز

کرسی پر نماز پڑھنے سے متعلق حکم

السلام علیکم!میں گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے زمین پر صحیح طرح سے بیٹھ نہیں سکتا، آدھا جھک کر بیٹھ سکتا ہوں ،یعنی گھٹنے پورے نہیں موڑ سکتا، سجدہ کر سکتا ہوں، کھڑا ہو سکتا ہوں۔ مجھے نماز کیسے پڑھنی چاہیئے، کیا میں کرسی پر نماز پڑھ سکتا ہوں۔جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جو شخص قیام، رکوع اور سجدہ پر قادر ہو، اس پر فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ نمازوں میں قیام (کھڑے ہو کر نماز پڑھنا) اور باقاعدہ رکوع و سجدہ کرنا فرض ہے۔ محض کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھنے سے ایسے شخص کی نماز ادا نہیں ہوگی، البتہ نفل نماز میں بلا عذر بیٹھ کر پڑھنے کی گنجائش ہے۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائل باقاعدہ قیام ، رکوع و سجدہ پرقادر ہے، چنانچہ اس کے لیے فرض نمازکرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے اداکرنادرست نہیں،بلکہ باقاعدہ قیام ،رکوع وسجود کے ساتھ نمازپڑھنالازم ہے ۔
البتہ چونکہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سےسائل کے لیے زمین پر سنت کے مطابق قعدہ (تشہد میں بیٹھنا) دشوار ہے، چنانچہ اگرزمین پرتشہدکی شکل میں بیٹھناتکلیف کا باعث ہوتوبقیہ ارکان کی ادائیگی کے بعد کرسی پربیٹھنےکی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: في شرح الحلواني نقلا عن الهندواني: لو قدر على بعض القيام دون تمامه أو كان يقدر على القيام لبعض القراءة دون تمامها يؤمر بأن يكبر قائما و يقرأ ما قدر عليه ثم يقعد إن عجز وهو المذهب الصحيح لا يروى خلافه عن أصحابنا؛ ولو ترك هذا خفت أن لا تجوز صلاته.(ج:2،ص:92،مط: سعيد).
وفي الفتاوى التاترخانية: الأصل من هذا الباب أن المريض إذا قدر على الصلاة قائما بركوع وسجود، فإنه يصلي المكتوبة، قائما بركوع وسجود فلا يجزيه غير ذلك.(ج:2،ص:667).
وفي خلاصة الفتاوى: إذا كان قادرا على القيام لبعض القراءة دون تمامها يؤمر بأن يكبر قائما و يقرأ قدر ما يقدر عليه قائما ثم يقعد اذا عجز قال شمس الأئمة الحلواني رحمه الله هوالمذهب الصحيح ولو ترك هذا خفت أنه لا يجوز صلاته ولو كان قادرا على القيام متكئاً يصلي قائما متكئا ولا يجزيه غيرذلك(ج:1، ص:195، مكتبةرشيدية).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83179کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات