احکام نماز

تشہدمیں شہادتین پڑھتے وقت انگلیوں کا حلقہ کیوں بنایا جاتا ہے ؟

فتوی نمبر :
8286
| تاریخ :
2010-05-03
عبادات / نماز / احکام نماز

تشہدمیں شہادتین پڑھتے وقت انگلیوں کا حلقہ کیوں بنایا جاتا ہے ؟

جناب مجھے یہ جاننا ہے کہ دیوبندی نماز میں جب بیٹھتے ہیں تو وہ التحیات میں جب ’’أشہد أن لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ پڑھتے ہیں اس کے بعد وہ انگلیوں کا حلقہ بناتے ہیں وہ کیوں بناتے ہیں؟ مجھ سے کسی نے پوچھا تھا، قرآن وحدیث کے حوالے کے ساتھ ترجمہ بھی لکھیےگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ سنت عمل ہے اور احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے، ملاحظہ ہو:
ترجمہ: حضرت وائل ابن حجر ؒ نے فرمایا کہ میں نے حضور پاکﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ نے انگوٹھے اور درمیانی انگلی سے حلقہ بنایا اور اس کے ساتھ متصل (شہادت کی) انگلی کو بلند فرمایا اور دوران تشہد اس سے اشارہ فرمایا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی سنن ابن ماجه: عن وائل بن حجر، قال: «رأيت النبي صلى الله عليه وسلم قد حلق بالإبهام والوسطى، ورفع التي تليهما، يدعو بها في التشهد» اھ (1/ 295)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدحنیف حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8286کی تصدیق کریں
1     727
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات