مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی مد سے اسکول کے بچوں کی فیس ادا کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
82694
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی مد سے اسکول کے بچوں کی فیس ادا کرنے کا حکم

ہم چند افراد نے اپنی زکوٰۃ کی رقم اپنی کمیونٹی کے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے جمع کی ہے،ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا شریعت ہمیں زکوٰۃ کے اہل افراد کی جانب سے اسکول کی فیس، کتابوں کے اخراجات اور یونیفارم براہ راست اسکول کی انتظامیہ کو ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ کیونکہ ہم ایک ایسا گروپ ہیں جنہوں نے اپنی زکوٰۃ جمع کی ہے لہذا ہم ایک فلاحی AOP (ایسوسی ایشن افراد) کی طرح ہیں ، ہم کوئی ایسا طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہتے جس میں ذرہ برابر بھی شبہ ہو یا ممکن ہو لیکن شریعت نے اسے ناپسند کیا ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ زکوۃ کی ادائیگی کے لئے تملیک ( مستحق زکوۃ شخص کو مالک بنانا ) شرعاً ضروری ہے کسی مستحقِ زکوۃ شخص کو مالک بنائے یا اس کی طرف سے وکیل بنے بغیر براہ راست اسکول فیس وغیرہ کی ادائیگی میں زکوۃ کی رقم دینے سے زکوۃ ادا نہ ہوگی۔ لہذا سائل اور اس کے دیگر ساتھیوں کا مستحق بچوں کے وکیل بنے بغیر ان کے اسکول کی فیس زکوۃ کی رقم سے براہ راست اسکول انتظامیہ کو ادا کرنا درست نہیں اور نہ ہی اس طرح کرنے سے زکوۃ کی ادائیگی ہوگی ،البتہ زکوۃ کی رقم مستحقِ زکاۃ بالغ و سمجھدار بچوں کو خود اور نابالغ بچوں کے والدین کو یا ان بچوں کی طرف سے کسی مقرر کردہ وکیل کو مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدیا جائے پھر وہ اس رقم کو اسکول فیس کی مد میں دیدیں یا ان مستحقِ زکوۃ بچوں یا ان کے والدین کی اجازت ومرضی سے ان کا وکیل بن کر زکوۃ کی رقم سے اسکول فیس ادا کردیں بہر دو صورت زکوۃ شرعاً درست ادا ہوجائے گی ، جبکہ زکوۃ کی رقم سے کتب اور یونیفارم خرید کر ان مستحق بچوں کو مالکانہ قبضہ کے ساتھ دینے کی صورت میں بھی زکوۃ بلاشبہ درست ادا ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الھندیۃ: "أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله تعالى." (170/1)
وفی بدائع الصنائع :وأما ركن الزكاة فركن الزكاة هو إخراج جزء من النصاب إلى الله تعالى، وتسليم ذلك إليه يقطع المالك يده عنه بتمليكه من الفقير وتسليمه إليهأو إلى يد من هو نائب عنه ۔۔۔۔ وكذا لو دفع زكاة ماله إلى صبي فقير أو مجنون فقير وقبض له وليه أبوه أو جده أو وصيهما جاز؛ لأن الولي يملك قبض الصدقة عنه.(39/2)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82694کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات