نجاسات اور پاکی

مسلسل ناپاکی کی صورت میں تلاوت کیسے کی جائے؟

فتوی نمبر :
82284
| تاریخ :
2025-02-04
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

مسلسل ناپاکی کی صورت میں تلاوت کیسے کی جائے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللّہ!
مجھے خونی بواسیر ہے جو مسلسل رطوبت کو خارج کرتی رہتی ہے اور ایک سرکاری ملازم ہوں۔ دوران ڈیوٹی کپڑے بدلنے کا کوئی امکان نہیں اور ایک ڈائپر لگاتا ہوں تا کہ کپڑے خراب نہ ہوں۔گھر میں جلد از جلد وضو / غسل کر کر کہ کم سے کم فرض ادا کر لیتا ہوں لیکن بعض اوقات دوران ادائیگی فرض بھی ناپاکی ہو جاتی ہے۔اب میں کیسے تلاوت کروں قرآن کو ہاتھ لگاؤں یا نماز ادا کروں آپ اس کے بارے میری رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل کو خونی بواسیر کا عارضہ اس تسلسل سے ہو کہ پوری ایک نماز کے وقت میں اتنا وقفہ ایک دفعہ بھی نہ ملا ہوکہ جس میں وضو کر کے فرض نماز ادا کر سکے، تو وہ شرعاً معذور ہے، لہٰذا سائل پر ہر فرض نماز کے وقت کے لیے نیا وضو کرنا لازم ہے، چنانچہ اس وضو سے اس وقت میں جتنے فرض ، نوافل اور تلاوت وغیرہ کرنا چاہے، تو کر سکتا ہے، بواسیر کی رطوبت کی وجہ سے سائل کا وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ اس کے علاوہ کوئی اور ناقضِ وضو پایا گیا تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا، اسی طرح نماز کا وقت ختم ہونے پر بھی اس کا وضو خود بخود ٹوٹ جائے گا، اب اگلی نماز کے لیے نیا وضو کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافى الدر المختار: (وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) (إلي قوله) (وحكمه الوضوء) لا غسل ثوبه ونحوه (لكل فرض) اللام للوقت كما في - {لدلوك الشمس} [الإسراء: 78]- (ثم يصلي) به (فيه فرضا ونفلا) فدخل الواجب بالأولى (فإذا خرج الوقت بطل) أي: ظهر حدثه السابق، حتى لو توضأ على الانقطاع ودام إلى خروجه لم يبطل بالخروج ما لم يطرأ حدث آخر أو يسيل كمسألة مسح خفه.وأفاد أنه لو توضأ بعد الطلوع ولو لعيد أو ضحى لم يبطل إلا بخروج وقت الظهر الخ( مطلب في أحكام المعذور،ج:١ ص:٣٠٦،ناشر: دار الفكر - بيروت)
وفي الهندية: ومن به سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الريح أو رعاف دائم أو جرح لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة ويصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض والنوافل هكذا في البحر الرائق الخ( الفصل الأول في تطهير الأنجاس، ج:١ص:١٤،ناشر: دار الفكر بيروت )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82284کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات