احکام نماز

لکنت والے شخص کا صحیح قراءت پر قادر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی نماز کا حکم

فتوی نمبر :
80824
| تاریخ :
2025-01-22
عبادات / نماز / احکام نماز

لکنت والے شخص کا صحیح قراءت پر قادر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی نماز کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب ، میں نے تجويد مدنی قاعدے اور روحانی قاعدے سے خود سیکھی ہے اور یوٹیوب سے قاری صاحبان جو تجوید کے ساتھ پڑھنا سکھاتے ہیں۔ وہاں سے بھی سیکھا ہے ۔ اور اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کس حرف کی ادائیگی منہ کے کس حصے سے ہوگی ۔ لیکن مجھے بولنے میں تھوڑی دقت اور کچھ حرف کی ادائیگی میں لكنت ہوتی ہے عام زندگی میں بھی ۔ اور نماز میں میں پوری کوشش ہوتی ہے کہ حر وف کو میں اس کے صحیح مخرج کے ساتھ پڑھوں۔ لیکن پھر بھی "مغضوب" وغیره پڑھنے میں دقت آتی ہے لیکن میں پوری کوشش سے صحیح مخرج کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ کیا میری نمازیں درست ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائل دوران نمازحتی الوسع حروف کی درست ادائیگی کی کوشش کرتاہو، تو زبان کی لکنت کی وجہ سے بعض حروف کی ادائیگی میں دقت کے باجوود اس کی نماز شرعاً درست اداہوگی، اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تاہم اسے کسی مجود قاری صاحب کے ساتھ بھی ان الفاظ کی درست ادائیگی کی مشق کرنے کااہتمام چاہیئے، تاکہ موجود کمزوریوں کا بھی ازالہ ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا...الآية (سورة البقرة: 285)
و فی الھندیة : ( و منھا ) ذکر حرف مکان حرف ان ذکر حرفا مکان حرف و لم یغیر المعنٰی بان قرأ ان المسلمون ان الظالمون و ما اشبہ ذلک لم تفسد صلاتہ و ان غیر المعنٰی فان امکن الفصل بین الحرفین من غیر مشقۃ کالطاء مع الصاد فقرأ الطالحات مکان الصالحات تفسد صلاتہ عند الکل و ان کان لا یمکن الفصل بین الحرفین الا بمشقۃ کالظاء مع الضاد و الصاد مع السین و الطاء مع التاء اختلف المشائخ قال اکثرھم لا تفسد صلاتہ ( الی قولہ) و ان جری علی لسانہ او کان لا یعرف التمیز لا تفسد و ھو اعدل الاقاویل و المختار ھکذٰا فی الوجیز للکردی ۔ و من لا یحسن بعض الحروف ینبغی ان یجھد و لا یعذر فی ذلک فان کان لا ینطق لسانہ فی بعض الحروف ان لم یجد آیۃ لیس فیھا تلک الحروف تجوز صلاتہ و لا یؤم غیرہ و ان وجد آیۃ لیس فیھا تلک الحروف فقرأھا جازت صلاتہ عند الکل و ان قرأ الایۃ التی فیھا تلک الحروف قال بعضھم لا یجوز الخ ( الفصل الخامس فی زلۃ القاری ج 1 صـ 79 ط : ماجدیة ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80824کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات